اگر آپ کو چاکلیٹ کھانا پسند ہے تو اچھی خبر یہ ہے کہ یہ عادت صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ثابت ہوسکتی ہے۔یہ بات چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔Zhengzhou یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ چاکلیٹ میں موجود theobromine نامی کیمیکل دماغ اور جسم دونوں کے لیے بہت زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔یہ کیمیکل ورم کش ہوتا ہے جبکہ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جس سے دماغ کو الزائمر امراض سے تحفظ ملتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ مناسب مقدار میں اس کیمیکل سے انسانی جسم کو نقصان نہیں ہوتا اور اسے دماغی امراض سے تحفظ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔مگر دماغ کے ساتھ ساتھ چاکلیٹ کھانے سے جسمانی چربی کو گھلانے میں بھی مدد ملتی ہے جبکہ جگر اور گردوں کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ اضافی جسمانی وزن سے جگر اور گردوں کے افعال متاثر ہوتے ہیں اور جسمانی وزن میں کمی سے دونوں کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چاکلیٹ کھانے سے مدافعتی نظام بھی مضبوط ہوتا ہے جس سے مختلف امراض سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔
محققین کے مطابق چاکلیٹ میں موجود کیمیکل ورم کش ہوتا ہے جس سے مدافعتی خلیات کے افعال بہتر ہوتے ہیں۔اس تحقیق کے نتائج جرنل آف فنکشنل فوڈز میں شائع ہوئے۔
بدھ, جولائی 2
تازہ ترین
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔