بیجنگ: چین میں ایک خاتون کی 10سال تک مسلسل بے لوث خدمت شوہر کو کومے سے زندگی کی طرف لے آئی۔
ساتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق چین کے آنہوئی صوبے سے تعلق رکھنے والی سن ہونگشیا کے شوہر 2014میں دل کے دورے کے سبب کوما میں چلے گئے جس کے بعد وہ مسلسل 10 سال تک ان کی خدمت کرتی رہیں اور ہار نہیں مانی۔ ان کو ہمیشہ سے یقین تھا کہ ان کے شوہر اس ٹراما سے نکل آئیں گے۔
مقامی خبررساں ادارے کے مطابق برسوں تک کی جانے والی دیکھ بھال نے ان کے شوہر کو دوبارہ اٹھنے میں مدد دی۔
سوشل میڈیا پر اس جوڑے کی وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سن ہونگشیا اپنے خاوند کے ہوش میں آنے کے بعد ان کے ساتھ بیٹھی ہیں۔ ان کے شوہر کے چہرے پر آنسو بہہ رہے ہیں اور ان کی اہلیہ ان کو گزشتہ چند برس کے متعلق بتا رہی ہیں۔
اہلیہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ بہت تھک چکی ہیں، لیکن ان کو لگتا ہے کہ ایک بار خاندان دوبارہ مل جائے تو ہر چیز بامعنی ہوجائے گی۔
ہفتہ, اپریل 19
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔