کھٹمنڈو:نیپال کی خاتون کوہ پیما نے 14گھنٹے 31منٹ میں دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سب سے کم وقت میں سر کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق عام طور پر آٹھ ہزار آٹھ سو 49 میٹر (29ہزار فٹ) بلند چوٹی کو سر کرنے میں چند دن لگ جاتے ہیں اور مہم کے دوران کوہ پیما مختلف مقامات پر کیمپس میں رات گزارتے یا آرام کرتے ہیں۔
فنجو لاما 2021 میں بننے والے اس ریکارڈ سے 11 گھنٹے قبل چوٹی تک پہنچنے میں کامیاب ہوئیں جس کو اب تک کی بہترین اور تیز ترین مہم قرار دیا جاتا تھا جس کا مطلب ہے کہ انہوں نے اپنے ہی ریکارڈ کو مزید بہتر بنایا ہے۔
نیپالی ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ خِم لال گوتم نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ فنجو لاما نے 22 مئی کو بیس کیمپ سے تین بج کر 52 منٹ پر سفر شروع کیا تھا اور 23 مئی کو صبح چھ بج کر 23منٹ پر مکمل کیا۔
خیال رہے 2018میں لاما نے بطور خاتون کوہ پیما مانٹ ایورسٹ کی چوٹی تک پہنچنے کا تیز ترین ریکارڈ بنایا تھا اور وہ 39 گھنٹے اور چھ منٹ میں وہاں تک پہنچ پائی تھیں۔
یاد رہے لاما کے ریکارڈ کو 2021میں ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی ایڈا سینگ یین ہنگ نے توڑ دیا تھا جو 25گھنٹے اور 50منٹ میں چوٹی تک پہنچ گئی تھیں۔
پیر, دسمبر 23
تازہ ترین
- پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا
- محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عبدالغفورحیدری
- گورنر کے پی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی و تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں
- جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا
- 8فروری الیکشن میں ارینجمنٹ کے ذریعےحکومت بنوائی گئی: جاوید لطیف
- پاک بحریہ کے جہازوں کا خلیج عرب کے ممالک کویت اور عراق کا دورہ
- سیاسی مذاکرات کے قائل، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی:عطاء تارڑ
- 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائےگا
- حکومتی مذاکراتی کمیٹی قائم، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
- اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار امریکہ کا کندھا استعمال کرکے اقتدار لینا چاہتا ہے : خواجہ آصف
- وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی