ایک طویل تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ الٹرا پراسیس غذاوں کے زیادہ استعمال سے نیند نہ آنے سمیت دیگر پیچیدگیاں اور مسائل بڑھ سکتے ہیں۔طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق امریکی ماہرین نے 38 ہزار سے زائد مرد و خواتین رضاکاروں پر تحقیق کی۔
ماہرین نے تمام رضاکاروں سے نیند نہ آنے سمیت نیند کے دیگر مسائل سے متعلق سوالنامہ پر کروایا اور بعد ازاں ان سے ان کی غذائی عادات سے متعلق بھی معلومات حاصل کی گئی۔
ماہرین نے رضاکاروں سے 24 گھنٹوں کے دوران کھائی جانے والی غذاوں اور پھر نیند نہ آنے یا نیند آنے کے بعد نیند سے اٹھ جانے جیسے مسائل سے متعلق دریافت کیا۔
ماہرین نے پایا کہ مجموعی طور پر الٹرا پراسیس غذاوں کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد میں بے خوابی کے مسائل میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ جو افراد اپنی مجموعی غذا کا تیسرا حصہ یا کم سے کم 16 فیصد حصہ الٹرا پراسیس غذاوں سے لیتے ہیں، ان میں نیند کے مسائل کی شرح نمایاں حد تک بڑھ جاتی ہے۔
ماہرین نے بتایا کہ مذکورہ تحقیق اگرچہ محدود تھی اور یہ رضاکاروں کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات پر مبنی تھی، تاہم اس سے عندیہ ملتا ہے کہ الٹرا پراسیس غذاوں کا نیند سے گہرا تعلق ہے، آج کل کے دور میں نیند نہ آنے کا ایک سبب ایسی غذائیں ہوسکتی ہیں۔
ماہرین نے الٹرا پراسیس غذاوں کا نیند اور بے خوابی سے تعلق دریافت کرنے کے لیے مزید تحقیق پر زور دیا۔
خیال رہے کہ الٹرا پراسیس غذائیں عام طور پر ایسی خوراک کو کہا جاتا ہے، جنہیں ایک سے زائد بار پکایا جائے، جیسا کہ ڈبل روٹی، بسکٹ، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، آئس کریم، چاکلیٹ، نوڈلز، میکرونی، سیریلز، فروزن فوڈز، سوپ، پیکٹ میں دستیاب دہی اور کولڈ و سافٹ ڈرنکس جیسی غذائیں شامل ہیں۔
ایسی غذائیں جہاں نیند کے مسائل کا سبب بن سکتی ہیں، وہیں ایسی غذاوں کو متعدد تحقیقات میں متعدد بیماریوں اور طبی پیچیدگیوں کا سبب بھی قرار دیا جا چکا ہے۔
بدھ, اگست 27
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی