ورمونٹ: امریکا کی ریاست ورمونٹ کے آسمان میں بادل کے درمیان ایک غیر معمولی سوراخ دیکھا گیا ہے جس نے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی نیشنل ویدر سروس(این ڈبلیو ایس) نے بادل کے درمیان ایک غیر معمولی سوراخ کی اطلاع دی جو ریاست ورمونٹ کے شہر برلنگٹن میں چپلین ویلی کے اوپر دیکھا گیا۔
این ڈبلیو ایس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹویٹ کیا کہ اس قسم کے بادل عام طور پر اس وقت بنتے ہیں جب بادل کے پانی کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے ہوتا ہے لیکن پانی جما نہیں ہوتا۔
این ڈبلیو ایس نے مزید کہا کہ ایسے بادل میں یہ خاص سوراخ ممکنہ طور پر کسی ہوائی جہاز کی وجہ سے بنا ہوگا۔ جب ایک ہوائی جہاز بادل سے گزرتا ہے تو اس کے پروں اور باڈی کے ارد گرد کی ہوا پھیل جاتی ہے اور ٹھنڈی ہو جاتی ہے اور بالآخر پانی کی بوندیں بن کر برف کے چھوٹے کرسٹلز میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔
یہ منجمد بوندیں زیادہ بھاری ہوتی ہیں اور بادل کے درمیان بنے سوراخ کو بند نہیں ہونے دیتیں۔ اپنے زیادہ وزن کی وجہ سے یہ سوراخ میں سے گرنا شروع ہوجاتی ہیں۔
پیر, مارچ 24
تازہ ترین
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق