واشنگٹن: یوں تو پھل اور سبزیوں کا انسانی صحت کیلئے ضروری ہونے میں کوئی شک نہیں تاہم کچھ پھل اور سبزیاں ایسے ہیں جن میں کیڑے مار ادویات pesticides کی مقدار کا امکان دوسروں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق تمام پھلوں اور سبزیوں میں سے تقریبا تین چوتھائی کیڑے مار ادویات سے آلودہ ہوکر سپر مارکیٹ یا ڈیلیوری آرڈر میں آتے ہیں۔
ایک تحقیق میں سائنسدانوں نے 46 پھلوں اور سبزیوں کے 46,569 نمونوں کا تجزیہ کیا جن پر امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اور محکمہ زراعت ٹیسٹ بھی کرچکا ہے۔ سائنسدانوں کو ایسے 13 پھل اور سبزیوں کی نشاندہی ہوئی ہے جن کی سطح پر دوسروں کے مقابلے زیادہ کیڑے مار ادویات کے اثرات موجود تھے جن میں سرفہرست اسٹرابیری پائی گئی۔ لہذا ان درج ذیل 13 پھلوں کو کھانے سے پہلے اچھی طریقے سے دھونا نہ بھولیں۔1) اسٹرابیری2) پالک3) کیلے4) سرسوں کا ساگ5) آلوچہ6) ناشپاتی7) آڑو8) سیب9) انگور10) شملہ دیگر مرچیں11) چیری12) بلیو بیریز13) سبز پھلیاں
اسٹرابیری، سیب، چیری، پالک، آڑو اور انگور کے 90 فیصد سے زیادہ نمونوں میں دو یا زیادہ مختلف کیڑے مار ادویات کی باقیات پائی گئیں جبکہ تمام 13 پھلوں اور سبزیوں پر کل 210 مختلف کیڑے مار ادویات کے اثرات پائے گئے۔
پیر, مارچ 24
تازہ ترین
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق