پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے، جہاں موسم گرما میں سخت گرم موسم ہوتا ہے اور کئی کئی ہفتوں تک وقفے وقفے سے ہیٹ ویو رہتا ہے۔ گرم موسم کے دوران جہاں ہیٹ ویو رہتا ہے، وہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ دگنے عذاب سے کم نہیں ہوتی، ایسے میں بہت سارے افراد کی نیند بھی مکمل نہیں ہوتی۔کچھ ایسی ٹپس اور طریقے فراہم کر رہے ہیں، جن پر عمل کرتے ہوئے آپ اچھی اور پرسکون نیند کر سکتے ہیں۔
دوپہر میں سونے سے گریز کریں
زیادہ تر نیند کے ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ گرم موسم میں دوپہر کو نیند کرنا اچھا طریقہ ہے، اس سے دن اور رات کے معمولات تبدیل ہونے کا امکان ہوتا ہے جو اضطراب پیدا کر سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق دوپہر میں نیند کرنے سے رات کو نیند آنے میں مشکل ہو سکتی ہے اور چوں کہ رات کو گرم موسم میں قدرے اچھا ماحول ہوتا ہے لیکن اس وقت نیند نہ کرنا مسائل پیدا کر سکتا ہے۔
گھر کو دھوپ سے بچائیں
ماہرین کہتے ہیں گرم موسم میں کوشش کرکے سونے والے کمروں کو دھوپ سے بچایا جائے۔
اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ دن میں سورج کی تیز تپش کمرے میں داخل نہ ہو اور پھر رات کو کمرے کی کھڑکیاں کھول دی جائیں۔
سادہ اور ٹھنڈے بستر کا استعمال
گرم موسم میں گدوں اور فوم کے بجائے سادہ اور ٹھنڈے کپڑوں سے تیار شدہ بستر استعمال کیے جانے چاہیے۔
چادر سمیت دوسرے بستر اور کپڑے ایسے ہونے چاہیے جو کہ جسم اور جلد کو تکلیف نہ دیں۔
سوتے وقت پاجاموں کا استعمال
اسی طرح بہتر اور پرسکون نیند کرنے کے لیے سوتے وقت ٹھنڈے کپڑوں سے تیار پاجامے اور شرٹس پہنی جائیں۔
کوشش کرکے گرم روئی اور فوم سے سجے کپڑے اور بستر استعمال نہیں کرنے چاہیے۔
کمرے کو ہوادار رکھیں
گرم موسم میں سونے والے کمرے کی کھڑکیاں کھلی رکھی جانی چاہیے، اگر ہوا کے گزر اور آنے کے دوسرے راستے ہیں تو انہیں بھی کھلا رکھا جانا چاہیے۔
اگر ایئرکنڈیشنڈ یا ایئرکولر نہیں ہے تو بھی پنکھوں کے آگے ٹھنڈے پانی یا کچھ وقت کے لیے برف کا بڑا ٹکڑا رکھیں جو کہ کمرے کی ہوا کو ٹھنڈا بنائے۔
کوشش کریں کہ کمرے کو زیادہ ہوا سے نہ بھریں اور کمرے میں ہوا کے اخراج کو بھی یقینی بنائیں تاکہ گرم ہوا باہر جائے اور بیرونی تازہ ہوا کمرے میں داخل ہو۔
مذکورہ درج بالا طریقوں کے علاوہ دیگر طریقے بھی گرم موسم میں بہتر اور پرسکون نیند کرانے میں مددگار ہوسکتے ہیں اور ہر شخص اپنے گھر کی ترکیب اور وہاں کے موسم سے طریقے اختیار کر سکتا ہے۔
پیر, جنوری 20
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق