بوسٹن: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 40 برس کی عمر میں کھائی جانے والی غذا 70 برس کی عمر میں زندگی کے معیار کو متاثر کر سکتی ہے۔
تحقیق میں ہارورڈز نرسز ہیلتھ اسٹڈی اور ہیلتھ پروفیشنلز فالو اپ اسٹڈی میں شریک ہونے والے 1 لاکھ سے زائد افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا ، جس کا دورانیہ 30 سال پر محیط تھا۔
شیکاگو میں منعقد ہونے والی امیریکن سوسائٹی فار نیوٹریشن کے سالانہ اجلاس میں پیش کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ جن لوگوں نے 40 سال کی دہائی کے بعد سے صحت مند غذا کا استعمال کیا ان کی جسمانی اور ذہنی کارکردگی ایسی غذا نہ کھانے والوں کے مقابلے میں 43 فیصد سے 84 فیصد تک بہتر تھی۔
تحقیق کی سربراہ مصنفہ این-جولی ٹیسیئر کا کہنا تھا کہ دائمی امراض سے حفاظت میں غذا نمایاں مقام رکھتی ہے، پھر بھی کچھ مطالعے صحت مند غذاں اور مجموعی طور پر صحت مند عمر بڑھنے کے ساتھ دماغی، ذہنی اور جسمانی صحت کا معائنہ اور موازنہ کرتے ہیں۔
پھلوں، سبزیوں، سالم اناج، نشاستہ چکنائی، میوے، پھلیاں اور کم چکنائی والی ڈیری کے زیادہ استعمال کا صحت مند عمر بڑھنے کے زیادہ امکانات سے تعلق پایا گیا۔
اس کے برعکس، ٹرانس فیٹ، سوڈیم اور پروسیسڈ گوشت سمیت کل گوشت کی زیادہ مقدار کا تعلق صحت مند عمر بڑھنے کے کم امکانات کے ساتھ دیکھا گیا۔
محققین نے 1986 سے 1 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا معائنہ کیا۔ تحقیق کے ابتدا میں شریک افراد کم از کم 39 برس کے تھے اور دائمی امراض سے متاثر نہیں تھے۔
تحقیق میں ہر چار سال کے دورانیے سے ان افراد سے ان کی غذا کے متعلق سوال نامے پر کرائے گئے۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں