لاہور: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ نہیں ہوا، اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی حکومت مہنگائی نہیں لائی ، نوازشریف کو نکال کر ملک کی بری حالت کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چھ سے سات ماہ میں ملک کو ڈیفالٹ کرکے چلی گئی، 2018 میں کروڑوں روپے لگاکر الیکشن چوری کرکے ایک شخص کو اقتدار پر بٹھایا گیا، پی ٹی آئی دور میں ملکی معیشت 24 سے 47 ویں نمبر تک پہنچ گئی، ن لیگ کو حکومت کا شوق نہیں تھا اگر اقتدار میں نہ آتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، شہبازشریف اور اس کی ٹیم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
اسحاق ڈار نے زور دیا کہ پی ٹی آئی کے خلاف ای سی پی کے پاس فارن فنڈنگ کے ثبوت ہیں، یہ حقیقت کوئی جھٹلا نہیں سکتا، الیکشن کمیشن نے اعلان کیا پی ٹی آئی فارن فنڈنگ جماعت ہے، نو مئی کا واقعہ قابل مذمت ہے، اس میں جو ملوث ہے اسے سزا ملنی چاہیے۔
انہوں نے پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق کہا کہ ابھی فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف پر پابندی کے معاملے پر اتحادیوں سے مشاورت کریں گے، ن لیگ کی قیادت اور اتحادیوں سے مشاورت کے بعد ہی فیصلہ کیاجائیگا، قانون و آئین کے تحت فیصلہ ہوگا، قانون و آئین کے خلاف کوئی سیاسی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔
بدھ, جولائی 2
تازہ ترین
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔