اسلام آباد: صدرمملکت آصف زرداری نے 104پاکستانیوں اور غیرملکی افراد کو اعزازات دینے کی منظوری دے دی۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں 104پاکستانیوں اور غیرملکیوں کواعزازات دینے کی منظوری دی گئی ہے، یہ اعزازات 23مارچ 2025کو خصوصی تقریب تقسیم اعزازات میں دییجائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق خدمات عامہ کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ذوالفقار علی بھٹو شہیدکو نشان پاکستان، کھیل کے شعبے میں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز، مراد سدپارہ کو ستارہ امتیاز ، ادب کے شعبے میں ناصر کاظمی مرحوم کو نشان امتیاز بعد از وفات دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں پرنس عبدالعزیز بن سلمان السعودکو ہلال پاکستان، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں عامر حفیظ ابراہیم کو ہلال امتیاز، ڈاکٹرغلام محمد علی اور سردار محمد آفتاب احمد خان وٹو کوستارہ امتیاز ، ڈاکٹر سارہ قریشی، ڈاکٹر رفیع الدین اور پروفیسر ڈاکٹرعثمان قمر کو تمغہ امتیاز ، تعلیم کے شعبیمیں سعدیہ رشیدکو ہلال امتیاز ، ضیاالحق، ڈاکٹرسلیمان شہاب الدین اور سید اظہر حسین عابدی کو ستارہ امتیاز عطا کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
شعبہ طب میں پروفیسر ڈاکٹر شہریار اور ڈاکٹر زریاب کو ہلال امتیاز ، ڈاکٹرعاکف اللہ خان، ڈاکٹر سید عابد مہدی کاظمی، اکرام اللہ خان کو تمغہ امتیاز ، فنون کے شعبے میں کالن ڈیوڈ کو ستارہ امتیاز، ارشدعزیز ملک، بختیار احمد ، بیرسٹر ظفراللہ کو تمغہ امتیاز ، فریحہ پرویز، حامدرانا، شیبا ارشد اور نوید احمد بھٹی کوصدارتی ایوارڈ برائیحسن کارکردگی سے نوازاجائے گا۔
اتوار, اپریل 20
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔