اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک+ نجی ٹی وی )تربت نیول بیس پر حملے کے بارے میں سوشل میڈیا پر زیر گردش خبریں بے بنیاد ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر جعلی ویڈیو شیئر کرکے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، جعلی ویڈیوز کے ذریعے تربت نیول بیس پر دہشتگرد حملے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی خدکوچہ تھانے کی ویڈیوز بھی جعلی ہیں۔ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر بلوچستان میں مثر آپریشنز جاری ہیں، بے بنیاد خبروں اور ویڈیوز کا مقصد خوف وہراس اور انتشار پھیلانا ہے۔ذرائع کے مطابق پاک فوج اور دیگر سکیورٹی ادارے ملک کی تمام اہم تنصیبات کی حفاظت کیلئے چوکس ہیں، سکیورٹی ادارے کسی بھی شر انگیزی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
اتوار, جون 1
تازہ ترین
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک
- چین عالمی سبز ترقی کو فروغ دینے میں ایک ثابت قدم اداکار ہے۔
- آرمی چیف اور وزیراعظم سے اپیل، جہاد کے تصور پر قوم کو متحد کریں: حافظ نعیم الرحمان
- پاکستان اور ترکیہ کے مفادات یکجا، خلافت موومنٹ میں آپ کا ساتھ تاریخی ہے: ترک سفیر