لاہور(نیوزڈیسک )کچے میں ڈیوٹی کیلئے بھجوائے گئے پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکار راستے میں ہی اتر گئے۔پولیس رپورٹ کے مطابق فاروق آباد ٹریننگ اسکول کانسٹیبلری سے جانے والے 25 اہلکار راستے میں بس سے اترگئے۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اہلکاروں کو 4 روز قبل روانہ کیا گیا تھا، 25 اہلکار ظاہرپیرانٹرچینج کے قریب اترگئے۔پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ انچارج نے راستے میں اترنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی۔دوسری جانب ضلعی پولیس آفیسر رحیم یار خان نے کہا ہے کہ فاروق آباد سے روانہ ہونے والے تمام اہلکار ڈیوٹی پر ہیں، کچے میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف پوری طاقت سے نبرد آزما ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں رحیم یار خان کے علاقے ماچھکہ میں پولیس کی گاڑی پر ڈاکوں کے حملے میں 12 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے تھے۔ پولیس اہلکار شفٹ کی تبدیلی کے بعد واپس جاتے ہوئے ڈاکوں کے حملے کا نشانہ بنے۔ڈاکوں نے ایک اہلکار کو اغوا کیا تھا اور ویڈیو وائرل کی تھی جس کے بعد انہیں پولیس نے بازیاب کروایا تھا۔
جمعہ, مئی 30
تازہ ترین
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک
- چین عالمی سبز ترقی کو فروغ دینے میں ایک ثابت قدم اداکار ہے۔
- آرمی چیف اور وزیراعظم سے اپیل، جہاد کے تصور پر قوم کو متحد کریں: حافظ نعیم الرحمان
- پاکستان اور ترکیہ کے مفادات یکجا، خلافت موومنٹ میں آپ کا ساتھ تاریخی ہے: ترک سفیر