کوئٹہ(بیورورپورٹ)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ میرے استعفی سے اگر دہشتگردی کے واقعات میں کمی آتی ہے تو میں ضرور استعفیٰ دونگا۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں، دہشتگردوں نے ایک بار پھر سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنایا، دہشتگردوں نے معصوم اور نہتے مزدوروں کو شہید کیا، 30 ہزار سے زائد مزدور کول مائنز میں کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے مستعفی ہونے سے اگر دہشتگردی کے واقعات میں کمی آتی ہے تو میں ضرور استعفی دونگا، مجھے اسمبلی نے وزیر اعلی بنایا ہے اگر اراکین چاہیں گے تو میں ضرور مستعفی ہو جاں گا، دہشتگردی کی خلاف بحیثیت قوم جنگ لڑنا ہوگی۔ وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہیں، ریاست کیلئے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرنا مشکل نہیں،اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جہاں دہشتگردی کے واقعات پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں سکیورٹی پلان کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کی ہدایت کردی ہے، محکمہ صحت میں بہتری کیلئے قابل افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔
اتوار, اپریل 27
تازہ ترین
- چین پر یقین ایک بہتر کل پر یقین ہے۔
- امریکہ کے "باہمی محصولات” کثیرالطرفہ تجارتی نظام پر براہ راست حملہ ہیں
- چین کی خلائی شراکت داری: انسانیت کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا
- ٹیرف اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی: وقت آگیا ہے کہ امریکہ چین کے بارے میں اپنے نقطہ نظر پر نظر ثانی کرے۔
- ایک چینی کار ساز کمپنی بڑے پیمانے پر مصنوعی سیارہ تیار کر رہی ہے – ہر 28 دن میں ایک
- غیر فلٹر شدہ چین زبردست دلکشی دکھاتا ہے۔
- امریکی ‘ٹیرف بلیک میل’ عالمی صنعتی، سپلائی چین کے استحکام کو سنجیدگی سے متاثر کرتا ہے۔
- یو ایس ٹیرف کا غلط استعمال: کثیر الجہتی تجارتی نظام کی خود ساختہ تخریب کاری
- چین کے کنزیومر ایکسپو میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پائیدار اعتماد کا اشارہ دیا۔
- امریکہ کی معاشی بدمعاشی اس کے اپنے مستقبل کو تباہ کر رہی ہے۔
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ