اسلام آباد (نیوزڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں 188 ارب 80 کروڑ روپےکے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نےرواں مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں 3631 ارب 40کروڑ روپے کے محصولات ا کٹھے کرنا تھے لیکن ان 4 مہینوں میں 3442ارب 60 کروڑ روپے اکٹھے کیے گئے۔ذرائع نے بتایاکہ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران 169 ارب روپے سے زیادہ ریفنڈ کیا اوراکتوبر کے مہینے میں 879ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر نے اکتوبر میں 980ارب روپے ٹیکس اکٹھا کرنا تھا لیکن اکتوبر میں ایف بی آر نے ہدف سے 101ارب روپے کم ٹیکس اکٹھا کیا اور اکتوبر میں 22ارب60کروڑ روپے ری فنڈ بھی کیے۔
پیر, جون 23
تازہ ترین
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی
- قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دیدی
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک