راولپنڈی (نیوزڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج اور معاونت کرنے والوں کا خاتمہ کریں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا، جہاں انہیں موجودہ سکیورٹی صورت حال اور انسداد دہشتگردی کی جاری کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے جوانوں کی ثابت قدمی کو سراہا اور قربانیوں کی تعریف کی۔جنرل عاصم منیر کا کہنا کہ شہدا پاکستان کا فخر ہیں، ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، پاک فوج قوم کی پرعزم حمایت کے ساتھ ملک بھر میں پائیدار امن و استحکام کی بحالی کو یقینی بناتے ہوئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو ختم کرےگی، ریاست کے خلاف مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث دہشتگردوں کو قیمت چکانا ہوگی۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی جرات اور غیرمتزلزل عزم ملک کی خودمختاری کا سنگ بنیاد ہے، انہوں نے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو قوم کے حقیقی ہیرو قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے خلاف مذموم سرگرمیوں میں ملوث فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ کیا جائےگا، دہشتگردی پر اکسانے اور مالی معاونت کرنے والوں کا خاتمہ کریں گے، قبل ازیں وانا پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔
اتوار, دسمبر 22
تازہ ترین
- حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات، سپیکر نے دونوں کمیٹیوں کے ارکان کو بلا لیا
- فتنہ الخوارج اور معاونت کرنے والوں کا خاتمہ کریں گے: آرمی چیف
- ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
- 9مئی کے سارے ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے: عطا تارڑ
- میزائل پروگرام پر امریکی الزامات افسوسناک، حقیقت کے برعکس ہیں: ترجمان دفتر خارجہ
- وزیر اعظم کا ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- سکیورٹی فورسز نے راجگال میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام بنا دی، 4 خارجی ہلاک
- حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لئے
- سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرموں کو سزائیں سنادی گئیں: آئی ایس پی آر
- کچہ کے پولیس اہلکاروں کیلئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری
- بلوچستان میں انٹر ایجنسیز ٹاسک فورس فعال کر دی گئی
- پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں 36ویں کانووکیشن کا انعقاد