راولپنڈی (نیوزڈیسک) احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں وکلاء صفائی کو گواہ پر جرح کا آخری موقع دے دیا۔ سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ دوران سماعت وکلاء صفائی کی جانب سےبشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز کی حاضری معافی کی درخواست دی گئی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ ارشد تبریز بیماری کی وجہ سے حاضری نہیں ہو سکتے سماعت ملتوی کی جائے، پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی کی جانب سے درخواست کی مخالفت کی گئی۔بعدازاں عدالت نے وکلاء صفائی کی درخواست منظور کرلی اور گواہ پر جرح کا حتمی موقع دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی۔
بدھ, مئی 21
تازہ ترین
- آرمی چیف اور وزیراعظم سے اپیل، جہاد کے تصور پر قوم کو متحد کریں: حافظ نعیم الرحمان
- پاکستان اور ترکیہ کے مفادات یکجا، خلافت موومنٹ میں آپ کا ساتھ تاریخی ہے: ترک سفیر
- صدر مملکت کا گوجرانوالہ کنٹونمنٹ کا دورہ، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہا
- بانی نے کہا مودی انتقامی حملہ کر سکتا ہے: علیمہ خان
- عالمی برادری کو پتہ چلنا چاہئے مودی انٹرنیشنل دہشت گرد ہے: خواجہ آصف
- پاک فوج کے 11 جوان اور 40 شہری شہید ہوئے، آئی ایس پی آر
- آرمی چیف جنگ کی اصل روح کو جانتے ہیں: انوارالحق کاکڑ
- بارڈرپرٹینشن سے ڈرنا نہیں، ہرچیزکا بہادری سےمقابلہ کرنا ہے: مریم نواز
- چین پر یقین ایک بہتر کل پر یقین ہے۔
- امریکہ کے "باہمی محصولات” کثیرالطرفہ تجارتی نظام پر براہ راست حملہ ہیں
- چین کی خلائی شراکت داری: انسانیت کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا
- ٹیرف اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی: وقت آگیا ہے کہ امریکہ چین کے بارے میں اپنے نقطہ نظر پر نظر ثانی کرے۔