پشاور(نیوزڈیسک) کُرم میں ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج جبکہ ضلع میں دفعہ144 نافذ کردی گئی۔ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی میں ایڈیشنل ایس ایچ او احمدی شمع کی مدعیت میں درج کی گئی، مقدمے میں اقدام قتل سمیت دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔مقدمے کے متن میں لکھا گیا کہ ڈی سی کُرم صدی سے بگن آرہے تھے، 25 کے قریب دہشت گردوں نے فائرنگ کی، فائرنگ سے ڈی سی کُرم سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔دوسری جانب ضلع کُرم میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا، دفعہ 144 کا نفاذ 2 ماہ کے لیے کیا گیا ہے، اقدام امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث نافذ کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی، 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی، موجودہ صورتحال سے شرپسند فائدہ اٹھا سکتے ہے، فیصلے کا نفاذ آج سے شروع ہوگا۔علاوہ ازیں محکمہ داخلہ نے ضلع کٰرم میں دفعہ 144 کے نفاذ کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔
پیر, مارچ 24
تازہ ترین
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق