اسلام آباد (نیوزڈیسک) نئے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تعیناتی کا معاملہ، وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے درمیان مشاورتی عمل تاحال شروع نہیں کیا جا سکا۔ چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی ریٹائرمنٹ میں صرف 18 روز باقی رہ گئے، آئین کے مطابق وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان چیف الیکشنز کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کےلئے مشاورت عمل میں لانا ہوتی ہے۔وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق رائے نہ ہونے پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو چلا جاتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے حکومت اور اپوزیشن کے 12 ارکان پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جاتی ہے۔وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق رائے نہ ہونے پر ہر پوسٹ کے لئے تین نام کمیٹی کو بھجوائے جاتے ہیں، آئینی طریقہ کار کے مطابق پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہونے پر معاملہ سپریم کورٹ کے پاس چلا جاتا ہے۔نئے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی 45 روز میں ہونا ضروری ہے، نئی تعیناتی تک موجودہ چیف الیکشن کمشنر و ممبران کام کرتے رہیں گے۔68 سال سے کم سابق سپریم کورٹ ججز، ٹیکنوکریٹ و بیوروکریٹ بھی چیف الیکشن کمشنر کےلئے اہل ہیں، 65 سال سے کم ہائیکورٹ ریٹائرڈ ججز، بیوروکریٹ و ٹیکنوکریٹ الیکشن کمیشن ممبر بننے کے اہل ہیں۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، ممبر سندھ نثار درانی اور ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی 26 جنوری کو ریٹائر ہوں گے۔
پیر, جنوری 20
تازہ ترین
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق
- عدالت کا وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات ایک ہفتے میں جمع کرانے کا حکم
- 5 سال میں پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے: وزیراعلیٰ مریم نواز
- بشریٰ بی بی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر
- سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی
- عمران خان کی دباؤ کے تحت رہائی غلامی ہوگی: جاوید لطیف
- عمران خان کا 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- عمران خان جیل میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش نہ کریں: کیپٹن (ر) صفدر
- قصور: علاقہ مکینوں کا پولیس اہلکاروں پر تشدد، ایس ایچ او سمیت 6 زخمی
- کوئی بھی باشعور انسان عمران خان کو سپورٹ نہیں کر سکتا، عظمیٰ بخاری