کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ سینیٹ میں انتخابات ملتوی کرنے کی قرار داد کی حمایت نہیں کی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ (پیپلز پارٹی) نے سینٹ میں انتخابات ملتوی کرنے کی قرار داد کی حمایت نہیں کی’ بلاول بھٹو زرداری واضح کر چکے ہیں کہ ہم وقت پر الیکشن چاہتے ہیں’ پیپلز پارٹی بروقت’ منصفانہ اور شفاف انتخابات چاہتی ہے۔
انہوںنے کہا کہ الیکشن کے لئے 8 فروری کی تاریخ سپریم کورٹ نے دے دی ہے۔ ہماری انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں’ انتخابات کے لئے تمام امیدواروں کو فائنل کر لیا ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ الیکشن ملتوی کرنے کی قرار داد صرف14 سینیٹرز کی موجودگی میں پیش کی گئی’ کورم بھی پورا نہیں تھا ‘ ہمارے سینیٹر تنگی نے اس کی مخالفت کی ہے’ ان کی مخالفت اگر واضح نہیں تھی تو ان سے پارٹی اسے حوالے سے وضاحت مانگے گی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دس نکاتی چارٹر بھی دیا ہے’ ہماری تیاری پوری ہوچکی ہے
جمعہ, مارچ 21
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔