کراچی: سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مجھ پر جرمانہ لگانے اور پگڑی اچھالنے والوں کا سود سمیت احتساب ہوگا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس ( سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ مجھ پر اللہ تعالی کا احسان ہے اور کسی کا نہیں۔ بھولا میں نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری ماں جو اس دنیا میں نہیں ہے( اللہ جنت نصیب کرے) ان کی بیماری کے دوران فیصلہ کرنے والوں نے مجھ پر جرمانہ لگایا تھا اور پگڑی اچھالی تھی۔ احتساب تو ان ک بھی ہوگا ‘ سود سمیت۔ اس کے لئے مجھے20 سال ہی انتظار کیوں نہ کرنا پڑے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتاہوں کہ فیصل واوڈا کے کندھوں پر رکھ کے میاں نواز شریف اور دیگر ماشاء اللہ سے اہل ہونے جا رہے ہیں۔ پیشگی مبارکباد دیتا ہوں کہ لنگڑی لولی ن لیگ کا وزیراعظم اسی واوڈا کے کندھے کا سہارا لے کر اقتدار میں آ رہا ہے۔
پیر, جون 23
تازہ ترین
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی
- قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دیدی
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک