جمعہ, دسمبر 27

اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری دن میں100انڈیکس1319 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈ ریڈ انڈیکس124 پوائنٹس کم ہو کر64514 پر بندہوا۔
100 انڈیکس کی کم ترین سطح 63757 رہی۔
حصص بازار میں آج94 کروڑ شیئرز کے سودے19.35 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 12 ارب روپے بڑھ کر9373 ارب روپے رہی۔
گزشتہ برس2023 پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے لئے اچھا سال ثابت ہوا جس کے آغاز کے ساتھ اختتام پر بھی مثبت رجحان پر ختم ہواتھا۔
سال2023 کے آخری کاروباری روز انڈیکس62 ہزار451 کی سطح پر بند ہوا تھا’ اس طرح گزشتہ برس بینچ مارک کے ایس ای100انڈیکس میں22ہزار31 پوائنس یا54.50 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

Leave A Reply

Exit mobile version