واشنگٹن: امریکی سرزمین کے مقامی باشندوں، ریڈ انڈینز اور سفید فام افراد میں خودکشی کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن(سی ڈی سی) کے نئے اعداد و شمار کے مطابق ریڈ انڈین خواتین میں خودکشی کی شرح میں 65فیصد، مردوں میں 35فیصد اور سفید فام مردوں میں 29فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مزید برآں، خودکشی کے طریقوں میں سے، ہتھیاروں کا استعمال اور لٹکانا تمام گروہوں میں سب سے عام طریقہ تھے۔ اس کے علاوہ، اعداد و شمار سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ریڈ انڈین خواتین میں پھانسی کی تعداد میں تقریبا 200فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نسلی طور پر متنوع آبادیوں میں خودکشی کی روک تھام کی حکمت عملیوں کو نافذ کیا جانا چاہیے۔
ڈاکٹر بیبا ڈھنگل، ٹوکیو، جاپان کی واسیڈا یونیورسٹی کی ایک معالج اور مذکورہ تحقیق کی سرکردہ محقق نے کہا کہ نتائج ریڈ انڈین آبادی میں ذہنی صحت کے مسائل کو حل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ وہ کمیونٹی پر مبنی خودکشی کی روک تھام کی حکمت عملیوں کو نافذ کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔
پیر, جنوری 20
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق