اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر صحت ندیم جان نے کہا ہے کہ سیکڑوں پاکستانی ڈاکٹرز غزہ میں اپنی خدمات ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں نگراں وزیراطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت ندیم جان نے کہا کہ غزہ جانے کے لئے تیار ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خواہ ہم شہید ہو جائیں لیکن ہمیں غزہ بھجوا دیا جائے’ جہاں ہم اہل غزہ کو اپنی خدمات پیش کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے معاملے پر پاکستان نے بھرپور آواز اٹھائی ہے۔ میرے پاس500 ڈاکٹر موجود ہیں جو غزہ میں خدمات دینے کو تیار ہیں۔ ہمارے وزیراعظم نے بھی اس معاملے پر بھرپو ر آواز اٹھائی ہے۔ پاکستان غزہ متاثرین کی بھرپور مدد کرے گا۔
وفاقی وزرا کا کہنا تھا کہ گلوبل ہیلتھ سمٹ پہلی بار ہو رہی ہے جو کہ پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ اس کانفرنس میں غزہ کے موضوع پر بات کی جائے گی۔ پاکستان ویکسین پر کام شروع کرنا چاہتا ہے’ تاہم ابھی ویکسین بنانے کی ہماری کپیسٹی نہیں ہے۔ لوگوں کے حقیقی مسائل صحت کے حوالے ہی سے ہیں۔ کورونا سے پہلے پبلک ہیلتھ سسٹم میں انویسٹ کرنے کی بات چل رہی تھی۔ کورونا سے7 ٹریلین سے زائد کا نقصان ہوا۔
بدھ, نومبر 13
تازہ ترین
- فتنہ پارٹی خیبرپختونخوا میں جلسہ جلسہ کھیلے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں : عظمیٰ بخاری
- کوئٹہ دھماکے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ آگئی
- پی ٹی آئی جلسے میں امریکا کا جھنڈا لہرانے والا شہری گرفتار
- لسبیلہ : بس اور ٹریکٹر میں تصادم ، 4 افراد جاں بحق، 13 زخمی
- علامہ اقبال کا 147 واں یوم ولادت ، مزاراقبال پرگارڈزتبدیلی کی پروقارتقریب
- وزیر اعظم کا ’ بجلی سہولت پیکیج ‘ کا اعلان
- بھارت کا چیمپئنز ٹرافی 2025کیلئے پاکستان آنے سے انکار
- تحریک انتشاراین آراو کیلئے ملکی امن وامان داؤ پر لگا رہی ہے : عطا اللہ تارڑ
- سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس ججز کے ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنسز میں اضافہ
- چینی شہریوں پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی: وزیراعظم
- آئی جی اسلام آباد کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ
- تحریک انصاف کے تین رکنی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات