لاہور:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے۔پاکستان مسلم لیگ ن کو شیر، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کو تیر، پاکستان پیپلز پارٹی کو تلوار، پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کو بلے باز، پاکستان مسلم لیگ جناح کو سائیکل کا نشان الاٹ کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کو پگڑی، استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب، ایم کیو ایم کو موم بتی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو پتنگ کا نشان الاٹ کر دیا۔جمعیت علمائے اسلام پاکستان کو کتاب، بلوچستان نیشنل پارٹی کو کلہاڑی، جماعت اسلامی پاکستان کو ترازو، تحریک لبیک پاکستان کو کرین، پاکستان عوامی پارٹی کو انسانی آنکھ اور جمشید دستی کی سیاسی جماعت پاکستان عوامی راج کو انتخابی نشان جھاڑو الاٹ کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان کیلئے سیاسی جماعتوں کی فہرست ریٹرننگ افسران کو ارسال کر دی، انتخابی نشان رکھنے والی سیاسی جماعتوں کی فہرست میں تحریک انصاف شامل نہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ٹکٹ جمع کرانے والے امیدواروں کو فہرست کے مطابق انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں۔
اتوار, دسمبر 8
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز