اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ شادی اور طلاق دونوں ہی مشکل فیصلے ہیں، اپنی زندگی کا مشکل فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق2022 کے اختتام سے ہی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہیں زور پکڑ رہی ہیں تاہم ان دونوں کی خاموشی مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو مسلسل کشمکش میں مبتلا رکھتی ہیں۔اب بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک بار پھر مبہم انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔ثانیہ مرزا کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹااسٹوری کے مطابق شادی مشکل ہے اور طلاق بھی مشکل ہے، اپنی مشکل کا انتخاب کریں، موٹاپا مشکل ہے اور فٹ رہنا بھی مشکل ہے، اپنی مشکل کا انتخاب کریں۔ قرض میں رہنا مشکل ہے اور مالی طور پر نظم و ضبط قائم رکھنا مشکل ہے، اپنی مشکل کا انتخاب کریں۔ رابطہ قائم مشکل ہے اور رابطہ منقطع کرنا بھی مشکل ہے، اپنی مشکل کا انتخاب کریں۔انہوں نے لکھا کہ زندگی کبھی بھی آسان نہیں ہوتی، یہ ہمیشہ مشکل رہے گی لیکن ہم اپنی مشکل کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اس لیے اس کا انتخاب سمجھداری سے سوچ سمجھ کر کریں۔خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے 2010 میں شادی کی تھی۔ شادی کے 8 برس بعد ان کے یہاں بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی۔
اتوار, مارچ 16
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔