ٹورونٹو: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پھلوں کے 100 فی صد خالص رس کا روزانہ ایک یا ایک سے زیادہ گلاس کا پیا جانا بچوں میں وزن میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج پھلوں کے رس کی کھپت کو محدود کرنے کے حوالے سے رہنمائی کرتے ہیں تاکہ اضافی کیلوریز (حراروں) اور وزن میں اضافے سے بچا جا سکے۔
بچوں پر کیے جانے والے مطالعوں کے حوالے سے ایک ریویو میں بتایا گیا کہ روزانہ 237 ملی لیٹر کا پھلوں کے خالص رس کا گلاس باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) میں سے تعلق رکھتا ہے۔
تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ چھوٹے بچوں کے وزن میں بڑے بچوں کی نسبت زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔ بڑوں پر کی جانے والی تحقیق کے ساتھ وہ تحقیق جن میں کیلوریز کی کھپت مرکز نہیں تھیں ان میں بھی 100 فی صد خالص رس کا تعلق وزن میں اضافے سے پایا گیا۔
محققین کے مطابق تحقیق کے نتائج یہ بتاتے ہیں کہ اضافی کیلوریز اس تعلق میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
یونیورسٹی آف ٹورونٹو سے تعلق رکھنے والی تحقیق کی سربراہ مصنفہ مشیل نیوین کیمطابق تحقیق کے نتائج 100 فی صد خالص جوس کی کھپت کو بالخصوص چھوٹے بچوں میں محدود کرنے کی ہدایت کرتے ہیں۔
کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ خالص جوس زیادہ مقدار میں مٹھاس اور توانائی کا حامل ہونے کی وجہ سے وزن میں اضافے کا سبب ہوسکتے ہیں۔ ان مشروبات میں ثابت پھل کے مقابلے میں انتہائی معمولی مقدار میں فائبر ہوتا ہے جس کا مطلب ہے کہ بھرے پیٹ کا احساس کم ہوتا ہے۔
جاما پیڈیاٹرکس میں شائع ہونے والی تحقیق میں 42 مطالعوں کو دیکھا گیا جن میں 17 بچوں اور 25 بڑوں پر مشتمل تھے۔
بدھ, نومبر 13
تازہ ترین
- فتنہ پارٹی خیبرپختونخوا میں جلسہ جلسہ کھیلے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں : عظمیٰ بخاری
- کوئٹہ دھماکے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ آگئی
- پی ٹی آئی جلسے میں امریکا کا جھنڈا لہرانے والا شہری گرفتار
- لسبیلہ : بس اور ٹریکٹر میں تصادم ، 4 افراد جاں بحق، 13 زخمی
- علامہ اقبال کا 147 واں یوم ولادت ، مزاراقبال پرگارڈزتبدیلی کی پروقارتقریب
- وزیر اعظم کا ’ بجلی سہولت پیکیج ‘ کا اعلان
- بھارت کا چیمپئنز ٹرافی 2025کیلئے پاکستان آنے سے انکار
- تحریک انتشاراین آراو کیلئے ملکی امن وامان داؤ پر لگا رہی ہے : عطا اللہ تارڑ
- سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس ججز کے ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنسز میں اضافہ
- چینی شہریوں پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی: وزیراعظم
- آئی جی اسلام آباد کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ
- تحریک انصاف کے تین رکنی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات