دمشق: شام میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی فوج کے 4 اہم کمانڈر مارے گئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے دمشق میں ایک رہائشی عمارت پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں عمارت منہدم ہوگئی۔
شام کے نشریاتی ادارے صنعا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے یہ فضائی حملہ ہفتے کی صبح کیا گیا۔ ایران نے بھی IRGC کے چار اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور اس واقعے کو جارحانہ کارروائی قرار دیا ہے۔
الجزیرہ نے IRGC ذرائع کی بنیاد پر لکھا کہ "عمارت میں IRGC کا ایک انٹیلی جنس یونٹ تھا اور اس میں اہلکار اور معاونین رہتے تھے”۔
پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے میں ایرانی اور شامی فوج کے متعدد اہلکار مارے گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے سپاہ پاسداران انقلاب کی شناخت حجت اللہ، علی آغازادہ، حسین محمدی اور سعید کریمی کے نام سے ہوئی ہے۔
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اسے اسرائیل کا "دہشت گرد” حملہ قرار دیا، جس پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے عمارت پر کم از کم چار میزائل داغے جس سے ایک شخص زخمی ہوا۔
جمعہ, مئی 9
تازہ ترین
- آرمی چیف جنگ کی اصل روح کو جانتے ہیں: انوارالحق کاکڑ
- بارڈرپرٹینشن سے ڈرنا نہیں، ہرچیزکا بہادری سےمقابلہ کرنا ہے: مریم نواز
- چین پر یقین ایک بہتر کل پر یقین ہے۔
- امریکہ کے "باہمی محصولات” کثیرالطرفہ تجارتی نظام پر براہ راست حملہ ہیں
- چین کی خلائی شراکت داری: انسانیت کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا
- ٹیرف اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی: وقت آگیا ہے کہ امریکہ چین کے بارے میں اپنے نقطہ نظر پر نظر ثانی کرے۔
- ایک چینی کار ساز کمپنی بڑے پیمانے پر مصنوعی سیارہ تیار کر رہی ہے – ہر 28 دن میں ایک
- غیر فلٹر شدہ چین زبردست دلکشی دکھاتا ہے۔
- امریکی ‘ٹیرف بلیک میل’ عالمی صنعتی، سپلائی چین کے استحکام کو سنجیدگی سے متاثر کرتا ہے۔
- یو ایس ٹیرف کا غلط استعمال: کثیر الجہتی تجارتی نظام کی خود ساختہ تخریب کاری
- چین کے کنزیومر ایکسپو میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پائیدار اعتماد کا اشارہ دیا۔
- امریکہ کی معاشی بدمعاشی اس کے اپنے مستقبل کو تباہ کر رہی ہے۔