حیدرآباد: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے زمین اور اپنا ضمیر بیچ کر 50 ہزار ارب روپے کمائے۔
حیدر آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بے نظیر کو دو بار وزیراعظم بنایا، پھر ہم پرہی آپریشن شروع کیا گیا، پیپلز پارٹی یاد رکھنا آپ کو بخشا نہیں جائے گا، حیدرآباد والوں آج تیر کے دفن ہونے کا دن ہے ۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج آپ نے پکے قلعہ کی گرانڈ بھر کر سوچنے پر مجبور کر دیا کہ جشن کہاں منائیں؟ آج حیدر آباد والو آپ کو دیکھ کر آپ کا دشمن اپنی موت آپ مر گیا ہے’ آپ نے اپنے ساتھ پچاس پچاس ‘سو لوگوں کو لے جاکر ووٹ ڈالنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیکھو پاکستان کے لوگو، آج حیدرآباد کو گراؤنڈ چھوٹی پڑ گئی ہے، آج یہ شہر وارننگ دینے آیا ہے، آج حیدرآباد کے جیالینکلے ہیں، جو خواب میں دیکھ رہے تھے وہی حیدرآباد کی تعبیر دے رہا ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی تمہیں چھوڑا نہیں جائے گا’ یہ قوم آپ سے 15 سال کا حساب لے گی، 15 سال آپ نے ہماری مرضی کے بغیر قبضہ کیا، ایم کیو ایم اس کا حساب لے گی، ہم پاکستان کے معمار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج حیدرآباد میں ہونے والے جلسے میں شرکت کرنے والوں نے ایم کیو ایم کے ایم پی ایز اور ایم این ایز کو جتوا دیا ہے، میں آپ سب کو آج کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
منگل, اپریل 15
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔