جماعت اسلامی خیبرپختونخوا اسمبلی میں مزید دو نشستیں ہار گئی جس کے بعد آئندہ اسمبلی میں ان کی نمائندگی ختم ہوگئی۔
باجوڑ سے کے پی اسمبلی کے حلقہ پی کے 21 کے سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے کامیاب امیدوار سردار خان کی جیت ہار میں بدل گئی۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اجمل خان 16 ہزار 712 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار سردار خان 8 ہزار 128 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔اس کے علاوہ ابتدائی نتائج میں کامیاب قرار پانے والے جماعت اسلامی کے امیدوار مولانا وحید گل بھی پی کے 20 سے ہار گئے۔
سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار انور زیب خان 12 ہزار 903 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار مولانا وحید گل 6 ہزار 869 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔اس سے قبل پی کے 17 میں بھی جماعت اسلامی کے امیدوار کامیاب قرار پائے تھے تاہم دوبارہ گنتی میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
الیکشن کمیشن کے ابتدائی نتائج میں جماعت اسلامی 3 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔اب مزید دو نشستیں ہارنے کے بعد آئندہ اسمبلی میں جماعت اسلامی کی نمائندگی ختم ہو گئی ہے۔ وہیں تحریک انصاف نے جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔
اتوار, فروری 9
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق