اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن بحال کر دیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے این اے 46 سے مسلم لیگ ن کے انجم عقیل، این اے 47 سے طارق فضل چوہدری اور این اے 48 سے راجہ خرم نواز کی جیت کو برقرار رکھا۔مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تینوں حلقوں کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی نے فراڈ اور پروپیگنڈے کی وجہ سے نوٹیفکیشن روک دیا۔ ہم آج اپنا فارم 45 لائے ہیں۔ اب عدالتوں کو ثابت کرنا ہے کہ کس کا فارم 45 حقیقی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ کہتے تھے کہ وہ سازش میں ملوث ہیں لیکن آج مدد مانگ رہے ہیں۔ آپ نے نوجوانوں کو گمراہ کیا، آج ان کا ٹرائل ہو رہاہے۔
راجہ خرم نواز نے مخالفین کو عدالتوں سے رجوع کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آر او آفس نے کسی کو نہیں روکا۔ ہم سب کو ان کا راستہ روکنا ہوگا۔
انجم عقیل نے کہا کہ سازش کے ذریعے سیاسی جماعت بنائی گئی۔ کبھی کہتے ہیں امریکہ نے ہمیں پارلیمنٹ سے نکالا، کبھی آئی ایم ایف سے کہتے ہیں کہ قرضہ نہ دو۔ کامیاب امیدواروں نے میڈیا کو فارم 45 بھی پیش کیا۔
اتوار, اپریل 13
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔