شکاگو: ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2050 تک برقی گاڑیوں پر منتقلی کروڑوں بچوں کو دمے کے اٹیک سے بچانے کے ساتھ سیکڑوں بچوں کی زندگیوں کو بچانے میں مدد گار ثابت ہوسکے گی۔
امیریکن لنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ صفر اخراج والی گاڑیوں اور برقی پاور گرڈ پر منتقلی سے 28 لاکھ دمے کے اٹیک، 27 لاکھ تنفس کے مسائل کی علامات، 1 لاکھ 47 ہزار شدید برونکٹس کے کیسز اور 508 بچوں کی سالانہ اموات کو روکا جا سکے گا۔
رپورٹ کے مصنف وِل بیرٹ نے بتایا کہ فضائی آلودگی اور موسمیاتی تغیر آج بچوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ موسمیاتی تغیر کی شدت میں اضافہ برقرار رہے گا اور اس سے امریکا میں بچوں کے خطرات میں اضافہ ہوگا۔
2023 کی اسٹیٹ آف ایئر رپورٹ کے مطابق مختلف کانٹیز میں رہنے والے 18 برس سے کم عمر 2 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ بچوں میں کم از کم فضائی آلودگی کا ایک مرکب پایا گیا۔رپورٹ کے مطابق دمے یا پھیپھڑے کے دیگر امراض میں مبتلا بچوں کو زیادہ خطرات لاحق ہیں۔
ہفتہ, اپریل 19
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔