روم: اٹلی میں سیکیورٹی حکام نے حال ہی میں ایک مسلح ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا ہے جو صرف بزرگ افراد پر مشتمل ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 70 سالہ Italo de Witt عرف جرمن، 68 سالہ Sandro Bruzzo اور 77 سالہ Ranero Pola کو ڈاکخانوں میں متعدد مسلح ڈکیتیوں کے بعد گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق یہ تینوں افراد مسلح ڈاکوں کے گروہ کے سرغنہ تھے جو روم میں ڈاکخانوں میں ڈکیتی کرتے تھے۔ اس گینگ میں 6 افراد شامل ہیں جن میں سرفہرست تین سینئر سرغنہ ہیں، ایک 66 سالہ چابی جعل ساز اور 51 اور 56 سال کی عمر کے دو ارکان ہیں۔گینگ کے تمام ارکان کا مجرمانہ ریکارڈ ہے، لیکن خاص طور پر تین سرغنہ کے پاس 1970 کی دہائی سے متعلق وسیع مجرمانہ ریکارڈ موجود ہیں۔
اطالوی حکام نے گزشتہ سال مئی میں ایک پوسٹ آفس میں ڈکیتی کے بعد اس گینگ کی سرگرمیوں کی چھان بین شروع کی تھی جس میں مجرموں نے ماسک، ٹوپیاں اور چشمے پہن رکھے تھے اور بندوق کی نوک پر عملے کو یرغمال بنایا تھا۔ گینگ آپریشن میں 195,000 چوری کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم