سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار کرلئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق 17 جولائی کی شام 5 بجے خوارج نے پاک افغان سرحد سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے اطلاع ملتے ہی پانچ مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی، شام 6 بج کر 25 منٹ پر عزیز خیل اور منڈی خیل کی جانب پیش قدمی کی۔فورسز نے پانچ مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی اور خوارج کو بیسی خیل کی مسجد میں پناہ لیتے ہوئے گھیر لیا، بہترین حکمت عملی کے باعث فورسز نے مسجد کا فوری محاصرہ کیا، جس کے بعد دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔گرفتار ہونے والے تمام خوارج افغان شہری ہیں جن کی عمریں 15 سے 18 سال کے درمیان ہیں، جبکہ تین ملزمان کے پاس افغان شناختی کارڈ بھی موجود ہیں، تمام خوارج کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، سکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق حالیہ مہینوں میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کئی کوششیں ناکام بنائی گئیں، شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے 25 سے 27 اپریل 2025 کے دوران کامیاب آپریشن میں 71 خوارج ہلاک کئے، جبکہ 4 جولائی کو بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی دراندازی میں 30 خوارج مارے گئے تھے۔اس سے قبل 23 مارچ 2025 کو بھی افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش میں 16 خوارج جہنم واصل کئے گئے تھے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد سے دراندازی سے لے کر پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے تک فتنہ الخوارج کو بھارت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم