لندن: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کمر پر لال روشنی کا منکشف ہونا خون میں شوگر کی سطح کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
برطانیہ کی یونیورسٹی آف لندن میں کی جانے والی تحقیق کے نتائج کے مطابق روشنی کی مخصوص فریکوئنسی کا 15 منٹ تک دکھائے جانے سے گلوکوز کی کھپت کے بعد خون میں شوگر کی سطح 27.7 فی صد کم دیکھی گئی۔ ساتھ ہی ایسا کرنے سے گلوکوز کی مقدارفوری بڑھنے میں 7.5 فی صد تک کمی واقع ہوئی۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ ان کی تحقیق انسان کی صحت کے متعلق طویل مدتی اہم نتائج کی جانب اشارہ کرتے ہیں جس میں نیلی روشنی کے دیر پا انکشاف کے بلڈ شوگر پر پڑنے والے منفی اثرات شامل ہیں۔
جدید زندگی میں ایل ای ڈی روشنی کی ایک نمایاں حیثیت ہے اور یہ اسپیکٹرم میں نیلی روشنی زیادہ اور لال روشنی کم خارج کرتی ہیں۔ اس متعلق مصنف کا کہنا ہے کہ ایسا ہونا ممکنہ طور پر صحت کے لیے ٹائم بم ثابت ہوسکتا ہے۔سائنس دانوں کے مطابق نیلی روشنی کے منکشف ہونے سے خون میں شوگر کی سطح متاثر ہوتی ہے جو طویل مدت میں ذیا بیطس اور دیگر صحت کے مسائل کا سبب ہوسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس مسئلے سے سورج کی روشنی میں زیادہ وقت گزار کر نمٹا جا سکتا ہے۔
منگل, جولائی 1
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی