واشنگٹن: جاپان کی کیمرا ساز کمپنی نیکون امریکی خلائی ادارے ناسا کے ساتھ مل کر آئینے کے بغیر (مِرر لیس) کیمرے پر کام کر رہی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے خلا نورد آئندہ بھیجے جانے والے آرٹیمس تھری مشن کے چاند پر اترنے کو عکس بند کر سکیں گے۔
ناسا کی جانب سے کیے جانے والے اعلان میں بتایا گیا کہ ادارے کا کمپنی کے ساتھ ہاتھ میں تھامے جانے والے یونیورسرل لونر کیمرا (ایچ یو ایل سی) بنانے کا ایک اسپیس ایکٹ معاہدہ طے پایا ہے۔ یہ ایک ایسا کیمرا سسٹم ہوگا جس کو کم روشنی میں تصویر کشی کرنے اور چاند کے سخت ماحول میں صحیح طریقے سے کام کرنے کے لیے بنایا جائے گا۔
آرٹیمس تھری (جس کی لانچ ستمبر 2026 سے قبل ممکن نہیں)میں جانے والا عملہ چاند کے جنوبی قطب کا معائنہ کرے گا۔ یہ چاند کا وہ علاقہ ہے جہاں بڑی بڑی پہاڑیوں کے سبب بننے والے سائے میں چھپے گڑھوں میں پانی سے بنی برف موجود ہے۔
یہ چیز اس علاقے میں سائنس دانوں کی دلچسپی کا سبب بنتی ہے لیکن شدید روشنی اور درجہ حرارت کی وجہ سے آلات کے استعمال میں مخصوص تکنیکی مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔
اتوار, جولائی 6
تازہ ترین
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔