الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے تمام حلقوں کے فارم 45، فارم 46، فارم 48 اور فارم 49 اپنی ویب سائٹ پر جاری کردیے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان قانون کے مطابق یہ فارم پولنگ ہونے کے بعد 14 روز کے اندر جاری کرنے کا پابند ہوتا ہے۔الیکشنز ایکٹ 2017 کا سیکشن 95 ریٹرننگ افسران کو پابند کرتا ہے کہ وہ ووٹوں کو یکجا کرنے کے 24 گھنٹوں کے اندر جامع انتخابی نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں، اس کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس ان دستاویزات کو عوام کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے انتخابات کے بعد 14 دن کا وقت ہوتا ہے۔اب مقررہ قانونی مدت گزرنے کے 12 روز بعد الیکشن کمیشن عام انتخابات 2024 کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے تمام حلقوں کے فارم 45، فارم 46، فارم 48 اور فارم 49 اپنی ویب سائٹ پر جاری کردیے ہیں۔
ان فارمز ہر حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ڈالے گئے ووٹوں، امیدواروں کے حاصل کردہ ووٹوں، تمام پولنگ اسٹشینوں کے مشترکہ ووٹوں اور تمام امیدواروں کی جانب سے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد کے علاوہ مسترد ووٹوں اور بیلٹ پیپرز کے سیریل نمبرز سمیت دیگر معلومات درج ہوتی ہیں۔
اتوار, اپریل 6
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔