لندن: عالمی سطح پر کیے جانے والے ایک مطالعے کے مطابق دنیا بھر میں موٹاپے میں مبتلا افراد کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر گئی ہے۔
جرنل دی لانسیٹ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ 2022 کے اعداد و شمار کے مطابق 15 کروڑ 90 لاکھ بچے اور نوجوان جبکہ 87 کروڑ 90 لاکھ بڑی عمر کے افراد موٹاپے کے مسئلے سے دوچار ہیں۔ تحقیق میں پیش کیے گئے ڈیٹا میں دیکھا گیا کہ عالمی سطح پر 1990 سے 2022 تک بچوں اور بڑوں میں موٹاپے کی شرح میں چار گنا اضافہ ہوا جبکہ صرف بڑوں میں یہ اضافہ دگنا تھا۔
دریں اثنا تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اس ہی دوران عالمی سطح پر بڑوں اور بچوں میں کم وزن ہونے کی شرح میں نصف سے زیادہ کمی واقع ہوئی۔ محققین کا کہنا تھا کہ سامنے آنے والے نتائج موٹاپے کو متعدد ممالک میں ناقص غذا کی سب سے عام قسم بتاتے ہیں۔
امپیرئل کالج لندن سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سینئر مصنف پروفیسر ماجد عزتی کا کہنا تھا کہ یہ بات کافی تشویش ناک ہے کہ 1990 کی دنیا میں جو وبا صرف بڑوں تک محدود تھی اب اس سے اسکول جاتے بچے اور نوجوان بھی متاثر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ہی وقت میں ہزاروں لاکھوں افراد غذائی قلت کا شکار ہیں بالخصوص دنیا کے غریب ترین علاقوں میں۔ دونوں اقسام کی غذائی مسائل سے کامیابی سے نمٹنے کے لیے صحت مند غذا کی دستیابی اور اس کے سستا کیے جانے کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔
جمعہ, مئی 9
تازہ ترین
- آرمی چیف جنگ کی اصل روح کو جانتے ہیں: انوارالحق کاکڑ
- بارڈرپرٹینشن سے ڈرنا نہیں، ہرچیزکا بہادری سےمقابلہ کرنا ہے: مریم نواز
- چین پر یقین ایک بہتر کل پر یقین ہے۔
- امریکہ کے "باہمی محصولات” کثیرالطرفہ تجارتی نظام پر براہ راست حملہ ہیں
- چین کی خلائی شراکت داری: انسانیت کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا
- ٹیرف اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی: وقت آگیا ہے کہ امریکہ چین کے بارے میں اپنے نقطہ نظر پر نظر ثانی کرے۔
- ایک چینی کار ساز کمپنی بڑے پیمانے پر مصنوعی سیارہ تیار کر رہی ہے – ہر 28 دن میں ایک
- غیر فلٹر شدہ چین زبردست دلکشی دکھاتا ہے۔
- امریکی ‘ٹیرف بلیک میل’ عالمی صنعتی، سپلائی چین کے استحکام کو سنجیدگی سے متاثر کرتا ہے۔
- یو ایس ٹیرف کا غلط استعمال: کثیر الجہتی تجارتی نظام کی خود ساختہ تخریب کاری
- چین کے کنزیومر ایکسپو میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پائیدار اعتماد کا اشارہ دیا۔
- امریکہ کی معاشی بدمعاشی اس کے اپنے مستقبل کو تباہ کر رہی ہے۔