سری نگر: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیرکے دورے کے موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے دن ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی اور تمام حریت رہنماں اور تنظیموں نے اس کی حمایت کی تھی۔
کشمیریوں کی جانب سے ہڑتال کا مقصد خطے پر بھارت کے غیر قانونی قبضے اور ہندوتوا ایجنڈے کے نفاذ کے خلاف احتجاج اور تنازع کشمیر کے حل کے مطالبے پر زور دینا تھا۔
دوسری جانب بھارتی حکومت نے نریندر مودی کے سری نگر کے دورے کے موقع پر وادی کشمیر میں سیکیورٹی کے لیے سخت پابندیاں نافذ کردی تھیں، قابض بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے جگہ جگہ چوکیاں قائم کر رکھی تھیں جہاں لوگوں کی تلاشی کا سلسلہ جاری رہا۔
مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر اور اس سے ملحقہ علاقوں خصوصا نریندر مودی کے جلسے کے مقام بخشی اسٹیڈیم کے گرد بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی تھی۔
بھارتی قابض فورسز کی جانب سے ڈرونز اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جارہی تھی اور اسٹیڈیم کے قریب بلند عمارتوں پر سادہ کپڑوں میں بھارتی ایجنسیوں کے اہلکاروں اور ماہر نشانہ بازوں کو تعینات کردیا گیا تھا اور بخشی اسٹیڈیم کو بھارتی فورسز کے اسپیشل پروٹیکشن گروپ نے اپنے حصار میں لے رکھا تھا۔
رپورٹ کے مطابق سری نگر اور مقبوضہ وادی کشمیر کے دیگر اضلاع میں بھارتی فوج اور پولیس نے چھاپوں کے دوران 700 سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کیا اور نوجوانوں کی پولیس اسٹیشنوں میں طلب کیا گیا۔
احتجاج کے دوران سری نگر اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے دیگر علاقوں میں ایک مرتبہ پھر پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں، جن پر مودی ایک دہشت گرد ہے اور کشمیریوں کی نسل کشی کی سازش کر رہا ہے جیسے نعرے درج ہیں۔
پیر, جولائی 7
تازہ ترین
- نواسہ رسولؐ کی جدوجہد ظلم و جبر کیخلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے: مریم نواز
- پنجاب کی صورتِ حال پرامن، کسی کو مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں: گورنر
- آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا برپا، عالمِ اسلام بدستور خاموش ہے: خواجہ آصف
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے