Author: web desk

صدر مملکت نے چیف آف رائل سعودی نیول فورسز کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا۔ایوان صدر اسلام آباد میں نشان امتیاز ملٹری دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیف آف رائل سعودی نیول فورسز سٹاف وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمان کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا۔تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اور سعودی عرب کے سفیر نواف بن المالکی موجود تھے۔

Read More

بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ میں جوڑے کے قتل کا نوٹس لے لیا، عدالت عالیہ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان کو کل طلب کر لیا، دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقتولہ کی قبر کشائی کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے بانو ستک زئی اور احسان اللہ سمالانی کے قتل کا نوٹس لیکر اورایڈیشنل چیف سیکریٹری اور آئی جی بلوچستان کو کل طلب کرلیا۔دوسری جانب کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ 13 اختر شاہ نے مقتولہ بانو ستک زئی کی قبر کشائی کا حکم دے دیا، جوڈیشل…

Read More

خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں کے انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ابتدائی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق خواتین کی نشست پر پیپلزپارٹی کی روبینہ خالد اور پی ٹی آئی کی روبینہ ناز، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اعظم سواتی، دلاور خان سینیٹرز منتحب ہو گئے ، روبینہ خالد کو 52اورروبینہ ناز اوراعظم سواتی کو89،89ووٹ ملے جب کہ جے یو آئی کے دلاور خان نے 54ووٹ لیے۔سینیٹ کی 11 نشستوں کے لیے 145 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے، آخری ووٹ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اسمبلی علی امین گنڈا پور نے…

Read More

وزیراعظم شہباز شریف نے طبی آلات کی لائسننگ اور رجسٹریشن کی ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کردیا ہے۔وفاقی دارالحکومت میں طبی آلات کی لائسنسنگ اور رجسٹریشن کے ڈیجیٹل نظام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ’میں وفاقی وزیر صحت اور ڈی جی ڈریپ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آج آپ نے یہاں طبی آلات کی لائسنسنگ اور رجسٹریشن کے لیے نظام واضح کیا ہے، جو بھی اس کام میں شامل تھے، سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ڈریپ، ڈریپ نہیں بلکہ ڈریگ تھا، جو کئی سالوں سے…

Read More

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قتل ہونے والا جوڑے کا آپس میں کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا، خاتون پہلے سے شادی شدہ تھی اور اس کے بچے بھی ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان میں پیش آنے والے واقعے کے بارے بتایا کہ واقعے میں جو بھی ملزمان ملوث ہیں ان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہا ہے اور لوگ اس واقعے کی اصل حقیقت کو جاننا چاہتے ہیں، سوشل میڈیا پر ایسی خبریں چل…

Read More

ڈونگہ گلی میں ن لیگ کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں ملکی و سیاسی امور تفصیلی مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد کو صدر آصف زرداری سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا، پارلیمنٹ سے مجوزہ آئینی ترمیمی بل پر قانون سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، نئے چیئرمین الیکشن کمیشن کے نام پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعظم نے نواز شریف کو مجوزہ آئینی پیکج کی بعض شقوں پر پیپلز پارٹی کی طرف سے تحفظات سمیت وفاق اور کے پی میں مولانا…

Read More

خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کیلئے بڑا چیلنج بن گیا ہے، ناراض ارکان کھل کر سامنے آگئے۔پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس نہ لینے کا اعلان کر دیا، ناراض امیدواروں عرفان سلیم، وقاص اورکزئی، خرم ذیشان، ارشاد حسین اور عائشہ بانو نے دستبرداری سے انکار کر دیا۔ناراض امیدوار خرم ذیشان نے کہا کہ میدان نہیں چھوڑوں گا، جبکہ عائشہ بانو کا اپنے ویڈیو میں کہنا تھا کہ دباؤ میں آئیں گے نہ سودے بازی کریں گے، بانی کے نظریے پر آج بھی قائم ہیں۔ گفتگو کرتے ہوئے عرفان سلیم نے کہا…

Read More

خیبرپختونخو اکے ضلع ملاکنڈ میں 16 تا 20 جولائی سکیورٹی فورسز نے پولیس، لیویز، سی ٹی ڈی اور ضلعی انتظامیہ کے مشترکہ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک اور 8 گرفتار کرلیے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ضلع ملاکنڈ میں 16 سے 20 جولائی تک سیکیورٹی فورسز نے پولیس، لیویز، سی ٹی ڈی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا، اطلاعات کے مطابق علاقے میں بھارتی ایجنٹ تنظیم ’ فتنہ الخوارج’ سے تعلق رکھنے والے خوارج موجود تھے۔ترجمان پاک فوج کا…

Read More

وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ سینیٹ میں ہم نے خرید وفروخت کو روکا، ناراض امیدواروں کے خلاف پارٹی کارروائی کرے گی۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ کل انتخابات کے حوالے سے مشاورتی ملاقات تھی، اسلام میں شک کرنا حرام ہے اور وہ کام نہیں کیا جس میں شک ہو۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں ہارس ٹریڈنگ ہوتی ہے بلکہ اسے ڈنکی ٹریڈنگ کہتا ہوں،گھوڑا ایک بڑا قابل عزت جانور ہے اور میں خود گھوڑوں کا بہت شوقین ہوں، دیکھا جائے تو گدھا بھی خدمت کرنے والا…

Read More

خیبر پختونخوا سینیٹ الیکشن میں 25ارکان نے حلف لے لیا۔مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی تقریب حلف برداری میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سینیٹ کے منتخب 25اراکان سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جس میں امیر مقام ، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد،مولانا لطف الرحمان، صدر محمد علی باچا، رضا اللہ چغرمٹی، ایم پی اے ملک طارق ،ایم پی جلال خان شریک ہوئے۔نو منتخب اراکین میں 9 جے یو آئی ،مسلم لیگ ن کے 8 اور پیپلز پارٹی کے 5 ممبران نے بطور رکن خیبرپختونخوا اسمبلی حلف اٹھایا۔مخصوص نشست پر عوامی نیشنل پارٹی…

Read More