لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں صبح سویرے ہونے والی موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں مال روڈ، لکشمی چوک، گڑھی شاہو، سول سیکرٹریٹ، کرشن نگر، چوبرجی، مزنگ، فیروزپورروڈ، جیل روڈ، تاجپورہ، فیصل ٹاؤن، اقبال ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، چوک ناخدا اور کینال روڈ پر بادل برس پڑے جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے علاقے لکھوڈیر میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، تین افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا، دوسرا واقعہ سگیاں پل کے قریب پیش آیا جہاں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی گھر کے 10 افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری ملبے سے نکال کر طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، وقفے وقفے سے بادل برسنے کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے میں بہہ جانے والے کار سوار باپ اور بیٹی کو تاحال تلاش نہیں کیا جاسکا۔اس حوالے سے ریسکیو آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے، دریائے سواں میں ریسکیو 1122 کی ٹیمیں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن میں مصروف ہیں، واقعے کے مقام پر بھی ریسکیو ٹیمیں بہہ جانے والے باپ اور بیٹی کو تلاش کر رہی ہیں، گزشتہ رات اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن محدود کر دیا گیا تھا۔نالہ لئی میں پانی کی سطح 10 فٹ تک بلند ہونے پر راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 749 فٹ ہونے پر سپل ویز کھول دیئے گئے۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم