Author: web desk

اسلام آباد (نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق رات یا صبح کے اوقات میں پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں میں دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب کے بعض مقامات پر درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی، آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں…

Read More

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 9مئی کے سارے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر ملکر جشن منائیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل ہمیشہ مسلم لیگ ن ہی حل کرتی ہے، مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی ہے، پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے 9مئی پر حملہ کیا، آج 25ملزمان کو سزا سنائی گئی ہے، یہ وہ ملزمان تھے جنہوں نے دفاعی عمارتوں کو نقصان پہنچایا، اس سے پہلے شہدا کی کبھی بے حرمتی…

Read More

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے میزائل پروگرام پر امریکی الزامات افسوسناک، بے بنیاد اور حقیقت کے برعکس ہیں، پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیتوں کا مقصد اس کی خودمختاری کا دفاع کرنا ہے۔امریکا کی جانب سے پاکستان کے میزائل پروگرام کے حوالے سے ردِ عمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سٹریٹجک صلاحیتوں کا مقصد جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو برقرار رکھنا ہے، پاکستان ایسی صلاحیتوں کو تیار کرنے کے اپنے حق سے دستبردار نہیں ہو سکتا۔ 2012 سے امریکی حکام نے جب سے باتیں شروع کی تو پاکستان کی…

Read More

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے احکامات دیتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اسلام آباد میں محصولات میں بہتری کے لیے اقدامات پر اہم جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ایف بی آر کی کارکردگی کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے محصولات کی وصولی کے لیے بنائی گئی حکمت عملی کے نفاذ پر عملدرآمد کے حوالےسے سخت اقدامات کی ہدایت کی،اجلاس کے دوران وزیراعظم کو شوگر انڈسٹری…

Read More

راولپنڈی (نیوزڈیسک) سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کے گروپ کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کے ایک گروپ نے پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے خوارج کے گروپ کو ضلع خیبر کے علاقے راجگال میں پکڑ لیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے خوارج کے گروپ کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 4 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خوارج سے شدید فائرنگ…

Read More

اسلام آباد (نیوزڈیسک) مدارس رجسٹریشن کا معاملہ، حکومت اور جے یو آئی کے درمیان مدارس رجسٹریشن پر بڑا بریک تھرو ہو گیا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے، مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 کے تحت ہی کرنے کی یقین دہائی کرا دی گئی۔26 ویں آئینی ترمیم کی روشنی میں پاس کیے گئے مسودے پر نوٹیفکیشن چند روز میں جاری کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بریک تھرو مولانا فضل الرحمان کی وفد کے ہمراہ وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران ہوا۔

Read More

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث مجرموں کو سزائیں سنا دی گئیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے پہلے مرحلے میں 25 ملزمان کو سزائیں سنائی ہیں، یہ سزائیں تمام شواہد کی جانچ پڑتال اور مناسب قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد سنائی گئی ہیں، سزا پانے والے ملزمان کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے تمام قانونی حقوق فراہم کئے گئے۔آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق 9 مئی 2023 کو قوم نے سیاسی طور پر بڑھکائے…

Read More

لاہور (نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب آپ کا شکریہ، کچہ ایریا کے پولیس اہلکاروں کے لئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ کچہ ایریا کی چوکیوں اور تھانوں پر ڈیوٹی دینے والے 943 پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے ہارڈ ایریا الاؤنس منظور ہو گیا، ہوم ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ نے 24 ستمبر کو ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری دی تھی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کچہ کے علاقے میں فرائض ادا کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی…

Read More

کوئٹہ (نیوزڈیسک) بلوچستان میں انٹر ایجنسیز ٹاسک فورس فعال کر دی گئی، ٹاسک فورس میں ایف آئی اے، لیویز، پولیس اور دیگر فورسز شامل ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ٹاسک فورس غیر روایتی راستوں سے بیرون ممالک جانے والوں کی نگرانی کرتی ہے۔سرحدی شہر تفتان میں ایف آئی اے کی سپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی، سپیشل ٹیم انسانی سمگلنگ کے حوالے سے مقدمات درج کر رہی ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق بلوچستان میں 2024 کے دوران انسانی سمگلنگ کے 23 کیسز درج کئے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق رواں برس انسانی سمگلنگ کے دو نیٹ ورکس کا…

Read More

راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں 36ویں کانووکیشن کا انعقاد ہوا، چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مجموعی طور پر 372 طلباء کو پوسٹ گریجویٹ اور انڈرگریجویٹ ڈگریاں تفویض کی گئیں،نیول چیف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 33 طلباء کو میڈلز سے نوازا۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ اور انڈرگریجویٹ شعبہ جات میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس، ڈیٹا سائنسز اور کمپیوٹر سائنس ڈسپلنز کا…

Read More