Author: web desk

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 2200 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار 597 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔بعدازاں کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2285 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ پہلی بار ایک لاکھ 38 ہزار 665 پوائنٹس کی تاریخی حد پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 440 پوائنٹس…

Read More

ترجمان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اڈیالہ جیل کی انتظامیہ عدالتی احکامات ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتی ہے، چیف جسٹس صاحب نوٹس لیں، عدالتوں کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کرائیں، ڈاکٹر یاسمین راشد کیساتھ نوازشریف کو شکست دینے پر ناروا سلوک کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد کو علاج کی سہولیات نہیں دی جا رہیں۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر چیمہ کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر کیسے…

Read More

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کی افغان عبوری وزیر خارجہ سے دوطرفہ ملاقات ہوئی جس میں تجارت، ٹرانزٹ اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔پاکستان اور افغانستان کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں علاقائی اقتصادی ترقی کی مکمل صلاحیت کے حصول کے لیے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا گیا۔اس سے قبل نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل پہنچے، افغان نائب وزیر خارجہ اور پاکستانی سفیرعبدالرحمان نظامانی نے کابل پہنچنے پر اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے…

Read More

ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبروں پر لاعلمی ظاہر کر دی۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا۔اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ امریکی صدر ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے جس دوران وہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اگر دورے کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ دو دہائیوں میں کسی امریکی صدر کا…

Read More

راولپنڈی اور اسلام آباد میں کل رات سے ہونے والی موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث خطرے کے الارم بجا دیئے گئے ہیں اور قریبی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔جڑواں شہروں میں کل رات سے اب تک 230 ملی میٹر سےزائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے جس کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کھبہ میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔راولپنڈی اسلام…

Read More

سپریم کورٹ میں جاری کیس کی عدالتی دستاویزات چوری ہوگئیں۔کورٹ ایسوسی ایٹ سپریم کورٹ نے کیس کے فریقین کو دستاویزات چوری ہونے سے آگاہ کردیا جن کا کہنا تھا کہ دستاویزات کو کوریئر سروس سے اسلام آباد بھیجا جارہا تھا کہ گاڑی دوران سفر چوری ہو گئی۔کورٹ ایسوسی ایٹ کی فریقین کو ہدایت کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ جلد از جلد نئی درخواست عدالت میں جمع کروائیں۔خیال رہے دستاویزات کراچی رجسٹری سے اسلام آباد بھیجی جارہی تھیں۔

Read More

صوبائی دارالحکومت کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوار کے گڑھے میں گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔لاہور میں شاہدرہ ٹاؤن کے رسول پارک میں سیوریج کی کھدائی کے بعد طوفانی بارش کا پانی کھڑا ہوگیا تھا، شہری موٹرسائیکل پر گھر سے نکلتا ہے اور کھلے مین ہول میں گرجاتا ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی جس میں شہری گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی لوگ جب متاثرہ شخص کو دیکھتے ہیں تو ہاتھوں کی زنجیر بنا کر اپنی مدد آپ کے…

Read More

برطانیہ نے پاکستانی ایئر لائنز پر طویل عرصے سے عائد پابندیاں ختم کر دیں، برطانوی ہائی کمشنر نے فیصلے کی تصدیق کر دی۔برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نام برطانیہ کی ایئر سیفٹی لسٹ سے نکال دیا گیا، پاکستانی ایئر لائنز اب برطانیہ کیلئے پروازوں کی اجازت کی درخواست دے سکتی ہیں۔برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کی جانب سے پاکستان کی جانب سے فضائی حفاظت کے نظام میں بہتری کو تسلیم کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق ایئر لائنز کو پروازوں کیلئے یو کے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے اجازت لینا ہوگی، سیفٹی لسٹ…

Read More

مون سون کا زوردار سپیل، لاہور میں موسلادھار بارش سے ہونے والے حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی جبکہ متعدد زخمی ہیں۔لاہور اور گردونواح میں رات بھر وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش سے متعدد شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، دن میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔واسا کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے پانی والا تالاب میں سب سے زیادہ 171 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن میں 169 ملی میٹر، تاجپورہ میں 167 ملی میٹر، مغلپورہ میں 135، لکشمی چوک میں 133 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں…

Read More

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اب ہر دو ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کو جانچا جائے گا، اچھی کارکردگی دکھانے والی وزارت کو شاباش دی جائے گی، کمی کوتاہی کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی، ضرورت پڑنے پر تادیبی کارروائی بھی ہوگی، کسی کو جھوٹا تاثر پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کی مجالس کے پرامن انعقاد پر پوری قوم، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزیر داخلہ محسن کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ محرم…

Read More