وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ سینیٹ میں ہم نے خرید وفروخت کو روکا، ناراض امیدواروں کے خلاف پارٹی کارروائی کرے گی۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ کل انتخابات کے حوالے سے مشاورتی ملاقات تھی، اسلام میں شک کرنا حرام ہے اور وہ کام نہیں کیا جس میں شک ہو۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں ہارس ٹریڈنگ ہوتی ہے بلکہ اسے ڈنکی ٹریڈنگ کہتا ہوں،گھوڑا ایک بڑا قابل عزت جانور ہے اور میں خود گھوڑوں کا بہت شوقین ہوں، دیکھا جائے تو گدھا بھی خدمت کرنے والا جانور ہے۔وزیراعلی کے پی کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں خرید و فروخت اس سے بھی گھٹیا کام ہے،اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ سینیٹ میں خرید و فروخت نہیں ہونی چاہیے،صوبے کی تاریخ میں پہلی بار اتنا اچھا فیصلہ ہورہا ہے،اس سے پہلے پنجاب سینیٹ انتخابات میں ہم نے یہی کیا ہے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جو فیصلہ کیا تھا اسی فارمولے پر عمل کریں گے،عدالتی احکامات کے مطابق مخصوص نشستوں کے منتخب اراکین گورنر ہاؤس میں حلف لے رہے ہیں، ناراض امیدواروں کے خلاف پارٹی کارروائی کریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے فیصلہ کی نفی عمران خان کی نفی ہے،اپوزیشن سے اتحاد صرف سینیٹ انتخابات تک ہے،اپوزیشن کے ساتھ پہلے 8 اور 3 کے فارمولے پر اتفاق ہوا تھا۔وزیراعلی کے پی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے امیدواروں کی جانب سے کاغذات واپس نہ لینے سے ہمیں نقصان ہوا۔ اب ہمیں 6 اور اپوزیشن کو 5 نشستیں ملی، جو بھی ہو رہا ہے وہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر ہو رہا ہے۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم