صوبائی دارالحکومت کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوار کے گڑھے میں گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔لاہور میں شاہدرہ ٹاؤن کے رسول پارک میں سیوریج کی کھدائی کے بعد طوفانی بارش کا پانی کھڑا ہوگیا تھا، شہری موٹرسائیکل پر گھر سے نکلتا ہے اور کھلے مین ہول میں گرجاتا ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی جس میں شہری گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی لوگ جب متاثرہ شخص کو دیکھتے ہیں تو ہاتھوں کی زنجیر بنا کر اپنی مدد آپ کے تحت شہری کو باہر نکالتے ہیں اور ڈوبنے سے بچا لیتے ہیں۔ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقوں مسلم پارک، حسنین کالونی میں بارش کا پانی بدستور کھڑا ہے جب کہ راجپوت پارک، چاند خان شہید چوک، سراج پارک، پراچہ کالونی، جھلاراں روڈ، حق باہو روڈ ، رحیم بخش روڈ ، بخاری پارک و دیگر علاقوں میں بھی پانی جمع ہے۔ دوسری جانب رسول پارک شاہدرہ میں شہری کا کھلے مین ہول میں گرنے کے واقعے پر سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے تعمیراتی سائٹ پر حادثے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایکس ای این واسا کو فوری طور پر معطل کر دیا اورمتعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق نورالامین مینگل نے تمام مقامات پر حفاظتی پروٹوکولز پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیا ہے، حادثہ تعمیراتی مقام پر بارشی پانی نکاسی کے لیے گٹر کھولنے کے باعث پیش آیا، ہاؤسنگ گٹر کھولنے کے بعد وارننگ بورڈ نصب نہیں کیا گیا تھا۔علاوہ ازیں ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تعمیراتی سائٹس کے لیے جامع حفاظتی اقدامات کا نوٹیفکیشن 23 جون کو جاری کیا گیا، تمام واسا زونز اور کنٹریکٹرز کو حفاظتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی، حفاظتی احکامات میں بیریئرز، وارننگ بورڈز، اور سائٹ لائٹنگ شامل ہے۔
بدھ, جولائی 30
تازہ ترین
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم
- ‘سندور’ کی ناکامی! بھارت کے ‘آپریشن مہادیو’ کے نام پر دوبارہ فیک انکاؤنٹرز شروع
- چین نے H1 2025 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 5.3 فیصد درج کی، مضبوط رفتار، لچک کا مظاہرہ
- چین کا ‘بلیو انجن’ آگے ہے۔
- چین اعلیٰ معیار کی ترقی اور عالمی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے اختراع کو تیز کرتا ہے۔