Author: web desk

فیصل آباد (بیورورپورٹ)فیصل آباد کے گھنٹہ گھر چوک میں پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا جس نتیجے میں 500 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف نے آج فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے احتجاج کا اعلان کر رکھا تھا اور فیصل آباد میں کارکنان کو چوک گھنٹہ گھر پہنچنے کی ہدایت کی گی تھی جس پر حکومت پنجاب نے احتجاج والے شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر رکھی تھی۔ضلعی انتطامیہ کی جانب سے چوک گھنٹہ گھر کے اطراف ٹرک اور روکاوٹیں لگا…

Read More

لاہور(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہتے ہیں مخالفین پھر لے آتے ہیں، جیل میں بیٹھے لوگوں سے پوچھیں آپ نے عوام کیلئے کیا کیا؟۔ اپنی چھت اپنا گھر سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ صفر کارکردگی، ماردھاڑ اور احتجاج میں نمبر ون، جیل میں بیٹھے شخص سے پوچھیں بلین ٹری سونامی، 350 ڈیم اور دوسری سکیمیں کہاں ہیں؟۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لوگ بھیڑ بکریوں کی طرح ان کے پیچھے چل پڑتے ہیں، پوچھتے نہیں…

Read More

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم 3 روز کے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب انورابراہیم کا نورخان بیس پر پرتپاک استقبال کیا۔ اسلام آباد پہنچنے پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے ملائیشیا کے وزیرِ اعظم کو سلامی دی، انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔اعلامیے کے مطابق انور ابراہیم دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کریں گے، وہ صدر مملکت آصف زرداری سے بھی ملیں گے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دورے کے دوران پاک ملائیشیا دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہو گا، مختلف…

Read More

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی چیلنج کردی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہری اکمل خان باری نے سردار لطیف کھوسہ کے ذریعے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف درخواست دائر کی۔چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کل درخواست پر سماعت کریں گے رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کر دی۔

Read More

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)گوجرانوالہ میں دوسری شادی کرنے پر خاتون نے سابق شوہر کے گھر کو آگ لگا دی۔پولیس کے مطابق لڑائی جھگڑوں پر عدنان نے تین سال قبل بیوی کو طلاق دے دی تھی اور عدنان نے گزشتہ روز دوسری شادی کی، آج رات ولیمہ تھا۔پولیس نے بتایاکہ خاتون نے سابق شوہر کے گھر کو آگ لگا دی جس سے گھر میں موجود سامان جل گیا اور سابق شوہر کا بھائی جھلس کر زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے بہن اور بہنوئی کیساتھ مل کر سابق شوہر کے گھر کو آگ لگائی۔

Read More

کراچی (بیورورپورٹ)کراچی میں آئی ایس او اور دیگر تنظیموں کی جانب سے حسن نصراللہ کی شہادت کے خلاف نمائش چورنگی سے احتجاجی ریلی سے نکالی گئی۔ اس موقع پر ایم ٹی خان روڈ پر امریکی قونصلیٹ جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگاکر بند کردیا گیا تھا۔ریلی کے شرکا نے ایم ٹی خان روڈ پہنچ کر شدید نعرے لگائے، شرکا نے امریکی قونصلیٹ جانے کی کوشش کی تو پولیس کے روکنے پر مظاہرین نے پتھرا ئوکیا جس کے جواب میں پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی۔مظاہرین کے پتھرا سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ایس ایچ او موچکو…

Read More

ملتان(بیورورپورٹ)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں فائرنگ سے جاں بحق 7 مزدروں کی نماز جنازہ ادا، تدفین کردی گئی۔قتل کیے گئے محنت کشوں میں ساجد، شفیق، فیاض، افتخار، خالد، سلمان، اللہ وسایا شامل ہیں جن کا تعلق ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے نواحی علاقوں بستی چدھڑ، بستی راجا پور، چک سردارپور، شاہ پور ابھہ اور بستی ملوک سے تھا۔بعد ازاں محنت کشوں کی میتیں ہیلی کاپٹر سے ملتان لائی گئیں جہاں نشتر ہسپتال میں رکن پنجاب اسمبلی سلمان نعیم اور ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم سندھو نے میتیں وصول کیں، نشتر ہسپتال میں میتوں کاپوسٹ مارٹم کیاگیا۔شجاع آباد میں لاشیں ملنے…

Read More

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اہلیہ کی نامعلوم لڑکے کے ساتھ وائرل ویڈیوز پر وضاحت دے دی۔وائرل ویڈیوز کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں میں دانیہ اور حکیم شہزاد کی طلاق سے متعلق باتیں کی تھیں جن کی اب حکیم شہزاد نے تردید کی ہے اور حالیہ بیان میں کہا کہ افواہیں پھیلانے اور سوشل میڈیا پر طرح طرح کی منفی باتیں کرنے والے سب صارفین لکیر کے فقیر ہیں۔حکیم شہزاد کا کہنا ہے کہ میں نے دانیہ شاہ کو 20 ایکٹر زمین دی ہے، دو…

Read More

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایف بی آر ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہیکہ وزیراعظم کی وطن واپسی پر تاریخ میں توسیع پرغورہوسکتا ہے۔ایف بی آر ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم کو تاریخ میں توسیع کی سفارش کی جائیگی۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے دوران سسٹم پر بہت بوجھ ہے۔ 28ستمبر تک 29 لاکھ گوشوارے جمع ہوچکے ہیں۔ گزشتہ سال 28…

Read More

شیخوپورہ(نیوزڈیسک)سلطان پورہ میں ملزم نے فائرنگ کر کے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا، فائرنگ کے باعث ساس کی بہن شدید زخمی ہو گئی۔پولیس کے مطابق ملزم عرفان کی بیوی کچھ عرصہ سے ناراض ہوکر میکے گئی تھی، بیوی اورساس نے ملزم کے گھر سامنے آکر شور شرابا کیا تو اس نے مشتعل ہوکر فائرنگ کر دی۔قتل ہونے والی خواتین میں بیوی کرن اور ساس نگینہ شامل ہیں، ساس کی بہن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Read More