قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل رانڈر عالیہ ریاض کا کہنا ہے کہ دوسرے ون ڈے میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔عالیہ ریاض نے کہا کہ پہلے ون ڈے میں بیٹرز کی لمبی پاٹرنرشپ نہیں لگی جس کی کمی محسوس ہوئی،جو بیٹرز بھی جارہی تھیں وہ جلد آٹ ہورہی تھیں، اب کوشش کریں گے کہ پہلے ون ڈے میں جو غلطیاں کیں ان کو نہ دہرائیں۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے ون ڈے میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے، دوسرے ون ڈے میں کوشش ہوگی چھوٹی پارٹنرشپ کو لمبی شراکت میں تبدیل کریں۔
عالیہ ریاض کا کہنا تھا کہ پہلے ون ڈے میں بولرز نے ابتدا میں اچھی بولنگ کی تھی لیکن آخری اوور میں اچھی بولنگ نہیں کی اور فیلڈرز نے بھی سپورٹ نہیں کیا، تمام بولرز کو پلان دیا گیا ہے کہ مخالف ٹیم کو کم سے کم اسکور پر آٹ کریں۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے ون ڈے میں پاکستان ویمنز کو 113 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر 3 میچز پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی تھی۔
ویسٹ انڈیز ویمنز کے 270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم 156 رنز پر آٹ ہوگئی تھی۔
جمعہ, مارچ 14
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔