اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
تحریک انصاف کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا جس میں انٹرا پارٹی الیکشن کی قرارداد کی منظوری دی گئی۔ قرارداد منظور ہونے کے بعد سات دن کے اندر انتخابات کرائے جائیں گے۔
وفاقی الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق اسلام آباد، کراچی، لاہور سمیت دیگر شہروں میں بھی انتخابات ڈیجیٹل طریقے سے کرائے جاسکتے ہیں۔
اجلاس میں رؤف حسن کو متفقہ طور پر تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیا گیا۔
انٹرا پارٹی انتخابات کے فیصلے تک عمر ایوب پارٹی کے چیف آرگنائزر ہوں گے۔ صرف 31 جنوری 2024 تک پاکستان تحریک انصاف رابطہ ایپ پر رجسٹرڈ ممبران ہی الیکشن لڑنے اور ووٹ دینے کے اہل ہوں گے۔
عام انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد کیے گئے امیدواروں کو آزاد تصور نہیں کیا جائے گا بلکہ وہ الیکشن کے بعد بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں گے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ عمران خان تحریک انصاف کے بانی ہیں اور ہمیشہ ہمارے قائد رہیں گے۔
بدھ, جولائی 30
تازہ ترین
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم
- ‘سندور’ کی ناکامی! بھارت کے ‘آپریشن مہادیو’ کے نام پر دوبارہ فیک انکاؤنٹرز شروع
- چین نے H1 2025 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 5.3 فیصد درج کی، مضبوط رفتار، لچک کا مظاہرہ
- چین کا ‘بلیو انجن’ آگے ہے۔
- چین اعلیٰ معیار کی ترقی اور عالمی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے اختراع کو تیز کرتا ہے۔