اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
تحریک انصاف کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا جس میں انٹرا پارٹی الیکشن کی قرارداد کی منظوری دی گئی۔ قرارداد منظور ہونے کے بعد سات دن کے اندر انتخابات کرائے جائیں گے۔
وفاقی الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق اسلام آباد، کراچی، لاہور سمیت دیگر شہروں میں بھی انتخابات ڈیجیٹل طریقے سے کرائے جاسکتے ہیں۔
اجلاس میں رؤف حسن کو متفقہ طور پر تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیا گیا۔
انٹرا پارٹی انتخابات کے فیصلے تک عمر ایوب پارٹی کے چیف آرگنائزر ہوں گے۔ صرف 31 جنوری 2024 تک پاکستان تحریک انصاف رابطہ ایپ پر رجسٹرڈ ممبران ہی الیکشن لڑنے اور ووٹ دینے کے اہل ہوں گے۔
عام انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد کیے گئے امیدواروں کو آزاد تصور نہیں کیا جائے گا بلکہ وہ الیکشن کے بعد بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں گے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ عمران خان تحریک انصاف کے بانی ہیں اور ہمیشہ ہمارے قائد رہیں گے۔
جمعہ, نومبر 1
تازہ ترین
- قطر پاکستان میں 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر رضا مند ہو گیا: عطا تارڑکا دعویٰ
- ایف بی آر کو پہلے 4 ماہ میں 188 ارب 80 کروڑ کے شارٹ فال کا سامنا
- وزیر اعظم کے دورہ قطر کا اعلامیہ جاری، اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری پراتفاق
- بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکا، سکول کے بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
- امریکی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد، 3 قیدیوں سے ملاقات
- افغان عبوری حکومت اندرونی تنازعات کے نرغےمیں، ڈپٹی وزیر خارجہ کی تردید
- وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے
- پشاورمیں8نومبرکواحتجاجی تحریک شروع ہوگی: رؤف حسن
- کسانوں سے گندم نہ خریدنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا: مریم نواز
- اسرائیل کے ایران پرفضائی حملے، پاسداران انقلاب ہیڈکوارٹرز سمیت فوجی اہداف نشانہ
- پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی کی ازسرنوتشکیل، جسٹس منیب، جسٹس منصوردوبارہ شامل
- سعودی حکومت پاکستانی بھکاریوں کی وجہ سے پریشان ہے: طاہراشرفی