لندن: ایک جیسے چہروں، ایک جیسی عادات اور مشترکہ طور پر ایک ہی دوست رکھنے والے، اس قسم کی کہانی شاید ہم نے فلموں میں ہی دیکھی ہو، لیکن اگر حقیقی زندگی میں ایسا ہوا ہو تو کیا ہوگا؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں ایک ناقابل یقین واقعہ پیش آیا جب مارک گارلینڈ نامی دو افراد تھائی لینڈ جانے والی پرواز میں اتفاقا ملے۔ دونوں نمایاں طور پر ایک جیسے لگ رہے تھے۔
یہ الجھن اس وقت شروع ہوئی جب 58 سالہ مارک گارلینڈ جو کہ پیشے کے اعتبار سے بس ڈرائیور ہے کو ایئرپورٹ پر بتایا گیا کہ وہ اپنی پرواز میں سوار ہو چکے ہیں۔تاہم کچھ تاخیر کے بعد معلوم ہوا کہ اس فلائٹ میں ایک اور مارک گارلینڈ بھی تھا جس کی عمر 62 سال ہے اور پیشے کے اعتبار سے آرکیٹیکٹ ہے۔ساڑھے گیارہ گھنٹے کے سفر کے دوران دونوں مارکس آپس میں گپ شپ میں مصروف تھے جب کہ دیگر مسافر اس انوکھے منظر سے لطف اندوز ہونے سے باز نہ آئے۔
دونوں آدمیوں نے اپنے اقتباسات میں حیرت انگیز مماثلتیں دریافت کیں۔ وہ صرف 15 میل کے فاصلے پر رہتے تھے اور گھر سے نکلتے وقت اکثر یہی راستہ اختیار کرتے تھے۔ یہاں تک کہ دونوں ایک ہی شخص کے دوست تھے۔یہی نہیں دونوں مرد چار بچوں کے باپ تھے اور دونوں کی کوئی بیوی نہیں تھی، ایک غیر شادی شدہ تھا جبکہ دوسرا طلاق یافتہ تھا۔
دونوں مارکس نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ جب ہم ایک دوسرے سے ملے اور بہت کچھ مشترک پایا تو ہم حیران رہ گئے۔ لوگ کہتے ہیں کہ ہم شاید بچھڑے ہوئے بھائی ہیں۔
پیر, جنوری 6
تازہ ترین
- اسرائیلی فورسز کی بمباری، ایک دن میں 88فلسطینی شہید
- اعتماد میں نہیں لیا جارہا،پی پی کی پھر حکومت سے علیحدگی کی دھمکی
- کُرم واقعہ کا سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ، ضلع میں دفعہ 144نافذ
- محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان
- ہمارا بیانیہ بڑا کلیئر، عمران خان سمیت تمام کارکنان کو رہا کیا جائے: عمر ایوب
- گورنر سندھ کا کراچی انٹر بورڈ کے نتائج پر طلبہ کے عدم اطمینان کا نوٹس
- کرم: امن معاہدے کے باوجود سڑکیں بند، اشیائے ضروریہ کی قلت
- 26 نومبر احتجاج، پی ٹی آئی کے 250 کارکنان کی ضمانتیں منظور
- دعا ہے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں: فیصل کریم کنڈی
- بلوائیوں کو ریلیف ملے گا تو ملک میں 9 مئی بار بار ہوگا: عظمیٰ بخاری
- ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے ملکر دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے: علی امین گنڈاپور
- پاکستان امن کا داعی، عالمی تنازعات کے حل میں کلیدی کردار اداکر ےگا: عاصم افتخار