اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امام مسجد نبویۖ ڈاکٹر صلاح محمد البدیر کی ملاقات، وزیراعظم نے معزز مہمان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
وزیراعظم نے امام مسجد نبویۖ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا دورہ پاکستان کے لیے باعث اعزاز ہے، آپ کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔
امام مسجد نبویۖنے وزیراعظم کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور دیگر سعودی قیادت کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام کے دلوں میں خادم الحرمین الشریفین اور سعودی قیادت کے لیے بے انتہا عزت و احترام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات لازوال ہیں، سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، ہمارا سعودی عرب سے رشتہ دہائیوں پر محیط ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں کی جانب پر گامزن ہیں۔
امام مسجد نبویۖ نے پاکستان میں پر تپاک میزبانی پر وزیراعظم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب دو ایسے ستارے ہیں جو کبھی ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو سکتے۔
ملاقات میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین، علمائے کرام ، پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید سعودی اور دیگر سعودی حکام شامل تھے۔
ملاقات کے بعد وزیراعظم کی طرف سے امام مسجد نبویۖاور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
بدھ, جولائی 30
تازہ ترین
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم
- ‘سندور’ کی ناکامی! بھارت کے ‘آپریشن مہادیو’ کے نام پر دوبارہ فیک انکاؤنٹرز شروع
- چین نے H1 2025 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 5.3 فیصد درج کی، مضبوط رفتار، لچک کا مظاہرہ
- چین کا ‘بلیو انجن’ آگے ہے۔
- چین اعلیٰ معیار کی ترقی اور عالمی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے اختراع کو تیز کرتا ہے۔